گرما گرم خبریں

محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،ایس ایچ او جاتلی
فنڈزکی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف دائر کی گئی رٹ پٹیشن کا بدھ کو بھی فیصلہ نہ سنایا جاسکا
سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد مختصر دورے پر متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچ گئے
کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس کی غیر ا علا نیہ لوڈ شیڈنگ
دو منشیات فروشوں کے قبضہ سے مجموعی طور پر دو کلوگرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا
زمین کے تنازع پربھائیوں نے کلہاڑیوں کے وار کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا
رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں بے قاعدگیوں کے بارے میں خبروں کی اشاعت پر ہسپتال انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی
مندرہ کا نوجوان طالب علم ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا

دولتالہ کے شہریوں کو صاف پانی فراہم کیاجائے گا، راجہ شوکت عزیز بھٹی

shokat
دولتالہ(نامہ نگار )دولتالہ واٹر سپلائی سکیم کمیٹی کے چیئرمین شیخ شبیر احمد کی رہائش گاہ پر پبلک ہیلتھ کے افسران اور معززین علاقہ کا ایک اجلاس ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں پبلک ہیلتھ کے ایس ڈی او زیشان احمد کو کمیٹی کے اراکین نے بتایا کہ متعدد گھروں میں پانی نہیں آ رہا اور کئی ایک گھروں میں گدلا پانی آ رہا ہے کل 215نئے کنکشن لگائے گئے ہیں اور نیو کنکشن کی مد میں 1000روپے سیکورٹی اور350 روپے ماہانہ فیس رکھی گئی ہے تا ہم لوگ شکایت کرتے ہیں کہ صاف پانی مہیا نہیں ہو رہا ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے چیئرمین کمیٹی شیخ شبیر احمد اور رہنما مسلم لیگ ن راجہ نعیم نواز کو ہدایات جاری کیں کہ محکمہ کے ساتھ معاونت کر کے ایک ایک گھر میں جا کر خود اس صورتحال کا جائزہ نہیں اور محکمہ کو تحریری طور پر مسائل اور مشکلات سے آگاہ کریں مذکورہ سکیم پر14کروڑ روپے لاگت آئی ہے پانی بنیادی ضرورت ہے انہوں نے محکمہ کے افسران کو بھی ہدایات جاری کیں کہ فوری طور پر تمام نقائص دور کیے جائیں اور ایک ہفتے میں رپورٹ دی جائے اس موقع پر سابق ناظم محمد خان بھٹی ،چوہدری شاہد محمود،شیخ سجاد احمد ،اور دیگر بھی موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: