گرما گرم خبریں

سلنڈر کی ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹ جانے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا
بر ما کے مسلما نو ں پر ظلم ا و ر ز یا د تی ا نسا نی حقو ق کی خلا ف و ر ز ی ہے ،سا ئیں شعبا ن فر ید
مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کی صورت حال کو بہتری کی جانب گامزن کردیا ہے،ملک تنویر اسلم سیتھی
گوجرخان کی دھرتی کا قرض ہم نے فرض سمجھ کر ادا کیا، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف
واپڈا اہلکار نے غریب کی جمع پونجی لوٹ لی
ہاؤسنگ سکیم نمبر1میں نئی سیوریج لائنیں آبادی مکینوں کیلئے وبال جان بن گئی
تھانہ جاتلی کے علاقہ نتھیہ عالم شیر میں دیرینہ رنجش پر ایک شخص قتل
ٹکال میں پل اور رجام رابطہ سڑک کے لیئے سروے مکمل کر لیا گیا

دولتالہ کے گردو نواع میں عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار

download (1)
دولتالہ(اشفاق انجم)دولتالہ کے گردو نواع میں عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار،لوگوں سے پیسے لے کر موت بانٹنے لگے،بارہا کی اپیلوں اور دہائیوں کے باوجود انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی،ڈرگ انسپکٹر کی پر اسرار خاموشی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان،تفصیلات کے مطابق دولتالہ جاتلی ،سید اڈا کے گر دو نواع میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرما ر ہے عطائی ڈاکٹر اتنے زور آور ہیں کہ دولتالہ کے قریبی گاؤں میانہ پھمبل میں کچھ عرصہ پہلے ایک ہی دن دو عطائیوں کے چلان ہو تے ہیں۔ ،ڈرگ انسپکٹر دونوں کے کلینک سیل کرتا ہے دوسرے دن ایک عطائی ڈاکٹرکا دوسری جگہ کلینک کھول لیناڈرگ انسپکٹر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، اور دوسرے کو کچھ دن بعد کورٹ کی طرف سے نوٹس وصول ہو نا سمجھ سے بالا تر ہے ۔باخبر زرائع کے مطابق عطائی ڈاکٹر ڈرگ انسپکٹر کی جیب گرم کرتے ہیں ،تبھی دوسرے دن کلینک کھل جاتے ہیں حالنکہ جس عطائی ڈاکٹر نے دوسرے دن کلینک کھول لیا تھا ڈرگ انسپکٹر کے چھاپے کے دوران اس سے بہت سی نشہ آو رممنوع ادویات برآمد کی گئی تھیں ،سیاسی و سماجی شخصیات کی طرف سے اعلی احکام اور وزیر اعلی پنجاب سے ڈرگ انسپکٹر کی یک طرفہ کاروائی پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: