گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

دھمیال روڈ دویوسی بیول گوجرخان کا باقاعدہ افتتاح

قاضیاں(نمائندہ خصوصی )دھمیال روڈ دویوسی بیول گوجرخان کا باقاعدہ افتتاح بدست مبارک راجہ جاوید اخلاص ایم ین اے ،راجہ حمید ایڈووکیٹ صدر مسلم لیگ ن گوجرخان،الحاج شاہد صراف چیئرمین بلدیہ گوجرخان ،اشتیاق چوہدری چیئرمین او پی ایل،سید ندیم شاہ بخاری،محمد ظریف راجہ ممبر سنسر بورڈ،سہیل عباس کیانی گوجرخان،ملک محمد فیاض سندھو و دیگر نے اہلیان علاقہ کے معززین کے ساتھ مل کر کیا۔ جس کے بعد یہ تقریب ایک بڑے جلسے میں تبدیل ہو گئی۔ مہمان خصوصی راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ چالیس سالہ سیاسی زندگی میں اپنا دامن صاف رکھا ہے اور سابق وزیر اعظم کا میگا پروجیکٹس کاڈھنڈورہ جھوٹ کا پلندہ ہے ان کو چیلنج کرتا ہوں کہ کسی بھی ایریا یو سی کی سطح پر شہر کی سطح پر یا پورے حلقے کی سطح پر مجھ سے مناظرہ کر لیں تاکہ عوام تک سچ پہنچے جو کہ پہلے ہی پہنچ چکا ہے۔ان کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ کرپشن کی وجہ سے صرف تحصیل گوجرخان کے 263 پروجیکٹس نیب میں زیرِ سماعت ہیں وہ لوگوں کو گمراہ کرنا چھوڑیں عوام اب ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گئے۔میری تعمیر و ترقی کے نشانات ترکوال سے لے کر نوٹلہ،ہردو سرکھی تک ملتے ہیں دوسرے موصوف جو ایم این اے کے امیدوار ہیں وہ بھی کوئی اپنی کارکردگی عوام کے سامنے لائیں وہ بھی تحصیل ناظم رہے ہیں اس دور میں بھی یوسی تھاتھی کی تیرہ سڑکیں میں تعمیرکروائی تھیں بحیثیت ناظم راولپنڈی میں نے شرقی گوجرخان کے لیے میگا پروجیکٹس دیے تھے اور اب بھی یوسی بیول میں کروڑوں روپے کی دس سڑکوں کی تعمیر کروا چکے ہیں ۔ انہوں نے بیول گیس کے حوالے سے سابق ناظم حاجی نواز مرحوم کی کوششوں کا بھی ذکر کیا اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔راجہ حمید ایڈووکیٹ صدر مسلم لیگ گوجرخان نے کہا ہے کہ اشتیاق چوہدری مسلم لیگ ن اور پاکستان کا اثاثہ ہیں ان کی محنت اور لگن سے علاقے میں حقیقی تبدیلی آئی ہے راجہ جاوید اخلاص اور نواز شریف کے قابل اعتماد دوستوں میں ان کا شمار ہوتا ہے ۔ چیئرمین بلدیہ گوجرخان شاہد صراف نے کہا کہ راجہ جاوید اخلاص کی قیادت میں تعمیر و ترقی کے سفر جاری رکھیں گئے اور دیہی علاقوں میں کھربوں روپے کے پروجیکٹ مکمل ہوئے ہیں اور گوجرخان شہر میں حقیقی معنوں میں ترقی کا پہیہ گھوما ہے۔اشتیاق چوہدری نے اہلیان علاقہ کا راجہ جاوید اخلاص اور قائدین کا پرتباک استقبال کر نے پر شکریہ ادا کیا ہے ۔اشتیاق چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی عہدے کے لیے کام نہیں کیا بلکہ عوام کے مسائل میں کمی لانے کے لیے کام کر رہا ہوں اور اپنے قائد میاں نواز شریف اور راجہ جاوید اخلاص کے سپاہی کی حیثیت سے کام کرتا رہوں گااور اگر پارٹی قیادت نے اعتماد کیا اور میرے کندھوں پر کوئی ذمہ داری ڈالی تو اسے احسن طریقے سے پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔گوجرخان کے لیے یورپ کی پر آسائش زندگی چھوڑ کر پانچ سال سے عوام کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو سرگرم رکھا اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا تقریب سے محمد ظریف راجہ،راجہ سہیل عباس کیانی، سید ندیم شاہ بخاری نے بھی خطاب کیا اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض طارق سیٹھی صدر یوتھ ونگ گوجرخان نے خوبصورتی سے ادا کیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: