گرما گرم خبریں

ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہوگئی، میجر(ر) طاہر اقبال
عمران خان ملک کے عوامی کی جنگ لڑ رہے ہیں،را جہ طا رق کیانی
گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
سردار گروپ کو بدستور اپنے حامیوں کی اندورنی بغاوت کا سامناہے
پریس کلب سکھو کے الیکشن ، راجہ پرویزاختر صدر منتخب ہوگے
پریس کلب سکھو کو کامیابی صحافتی سال مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، راجہ ہارون کیانی

دھند کے حوالے سے حفاظتی اقدامارت

تحریر :آفتاب اسلم
فوگ/ سموگ کے موسم کے دوران سڑک استعمال کرنے والوں اور جنرل پبلک کو فوگ/ سموگ کے متعلق معلومات فراہم کرنے کیلئے انفارمیشن سینٹر بنائے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ این فائیو ناتھ زون عباس احسن نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی خصوصی ہدایت پر این فائیو نارتھ زون جو کہ پشاور تا لاہور بشمول مری ایکسپریس وے پر محیط ہے پر سڑک استعمال کرنے والوں اور عوام کیلئے فوگ/ سموگ سے متعلق معلومات کیلئے خصوصی انفارمیشن سینٹر قائم کیے گئے ہیں جن کے نمبر درج ذیل ہیں۔ 051-9231001 0544-647364 0556-816100 0923-695043 تاکہ روڈ پر سفر کرنے والے فوگ/ سموگ سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں اور اسکے علاوہ روڈ یوزرز سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 پر بھی رابطہ کر کے فوگ/ سموگ سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ محکمہ موسمیات کے ساتھ بھی رابطہ استوار کیاگیا ہے تا کہ فوگ/ سموگ سے متعلق معلومات کے بروقت حصول کے بعد میڈیا اور آپریشل افسران کے ذریعے معلومات لوگوں تک پہنچائی جا سکے۔ ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ تمام ٹال پلازوں پر بریفنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں جو فوگ / سموگ کے دوران محفوظ سفر کیلئے سڑک استعمال کرنے والوں کو آگاہی فراہم کریں گے۔ ٹال پلازوں پر لگائی گئی ایل ای ڈیز پر فوگ/ سموگ کے دوران محتاط ڈرائیونگ کے میسجز چلائے جائیں گے۔ ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ موبائیل ایجوکیشن یونٹ بس ٹرمینلز، ویگن اڈوں اور جائے عامہ پر فوگ / سموگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے متعلق لیکچر دینگے۔ ایس ایس پیز اور ڈی ایس پیز صاحبان شدید فوگ / سموگ کے دوران ٹریفک کے بہاؤ کی خود نگرانی کریں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کا سدِ باب بروقت عمل میں لایا جا سکے۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ روڈ یوزرز اپنی گاڑیوں پر فوگ لائیٹس لگوانے کے ساتھ ساتھ اپنے سفر کو دن کی روشنی میں طے کریں اور شدید فوگ/ سموگ میں اگر سفر کرنا ناگزیر نا ہو تو ملتوی کر دیں۔ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ فوگ/ سموگ کے دوران ڈبل انڈیکیڑز کا استعمال یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے چلیں۔ ڈی آئی جی نے آخر میں کہا کہ خراب موسم اور فوگ/ سموگ کے دوران سڑ ک استعمال کرنے والو ں کے محفوظ سفر کیلئے تمام تر ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: