گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

دینی جماعتوں کے اتحاد سے فرقہ واریت کی فضاء کم کرنے میں مدد مل رہی ہے،چوہدری عابد حسین ایڈووکیٹ

دولتالہ(نامہ نگار)دینی جماعتوں کے اتحاد سے فرقہ واریت کی فضاء کم کرنے میں مدد مل رہی ہے اور عوام اصلاحات کے لئے دینی جماعتوں کی طرف دیکھ رہی ہے، عوام کو جماعت اسلامی اور دیگر دینی جماعتوں پر اعتماد ہے ، متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے بھر پور انتخابی مہم چلا کر عوام تک اپنا پیغام پہنچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارمتحدہ مجلس عمل کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی و امیر جماعت اسلامی حلقہ PP-9 چوہدری عابد حسین ایڈووکیٹ نے دولتالہ میں نوجوانوں سے ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی واحد جماعت ہے جس کے کسی ایم این اے ،سینیٹر یہاں تک کہ کونسلر تک پہ کرپشن کا الزام تک نہیں ،الحمد للہ ہمارے امیدوارمالی و اخلاقی کرپشن سے پاک ہیں اور ایسی قیادت ہی ملک و قوم کے مسائل کو حل کر سکتی ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ حلقہ PP-9کے مسائل پر گہری نظر ہے اور جماعت اسلامی یوتھ اس ضمن میں عوام سے مکمل رابطے میں ہے ، انشاء اللہ ہمارے پاس نکاسی آب اور صحت و صفائی کے مسائل کے حل کے لئے لائحہ عمل موجود ہے اگر عوام نے موقع دیا تو ان تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: