گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

دیہاتی سکولوں کا نیشنل ایوارڈ جیتنا باعث فخر ہے ، انجینئر قمر الاسلام راجہ


کلر سیداں(پر و یز و کی سے)چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ایم پی اے انجینئر قمر الاسلام راجہ نے کہا ہے کہ دیہاتی سکولوں کا نیشنل ایوارڈ جیتنا باعث فخر ہے اور ہماری تعلیمی کاوشوں کا جادو سر چڑ کر بول رہا ہے ۔ وہ انٹر نیشنل ایوارڈ آئی ایس اے جیتنے والے تحصیل کلر سیداں کے پانچ سکولوں کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ ترقی کے سفر میں اساتذہ بنیادی اکائی کا درجہ رکھتے ہیں اور ان کے سرگرم کردار کے بغیر روشن مستقبل کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر قاضی ظہور الحق نے کہا کہ حکومت پنجاب محنتی اساتذہ کی حوصلہ افزائی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے جس میں بین الاقوامی اداروں کی خدمات بھی شامل ہیں یہ ایوارڈ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں ۔ چیئرمین بلد یہ کلر سیداں شیخ عبدالقدوس نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ کلر سیداں کے سکولوں کو بہترین کاکر دگی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں او ر انھوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس معیا ر کو قائم رکھا جائے گا۔ا نہو ں نے گو ر نمنٹ گر لز ہا ئی سکو ل کی پر نسپل ڈ ا کٹر ر ا فعہ ز ر ین بخا ر ی کی خد ما ت کو ز بر د ست ا لفا ظ میں سر ا ہا تے ہو ئے کہا کہ ا نہو ں نے کلر سید اں میں جو خد ما ت سر کا ر ی سکو لو ں کے لیے سر ا نجا م د ی ہیں و ہ قا بل تعر یف ہیں،ڈ سٹر کٹ ا یجو کیشن آ فیسر طا ر ق محمو د قا ضی ،ا سسٹنٹ کمشنر ر بنو ا ز منہا س نے بھی خطا ب کیا ۔آخر میں راجہ قمر الاسلام اور قاضی ظہور الحق نے نمایاں کار کر دگی دکھانے والے سربراہان ادارہ جات اور ٹیچرز کو انعامات دئیے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ تحصیل کلر سیداں سے تعلق رکھنے والے پانچ سکولوں جن میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موہڑہ بنی، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھلاکھر ، گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول چوہا خالصہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دوبیرن کلاں نے برٹش کونسل کے زیر اہتمام انٹر نیشنل ایوارڈ جیتنے کی خوشی میں مشترکہ طور پر اس تقریب کا اہتمام کیا تھاجس میں ضلع بھر کے سکولوں کو مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی پر انعامات دیئے گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: