گرما گرم خبریں

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

راجہ شوکت عزیز بھٹی نے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں،خواجہ جہا نگیر


گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے را ہنماؤں طیب قریشی، خواجہ جہا نگیر،حماد قریشی نے کہا ہے کی سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاویداخلاص یا مجھ پر ایک پائی کی کرپشن ثابت ہوجائے تو سزا کیلئے تیار ہوں شوکت عزیز بھٹی نے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں وہ معا فی مانگیں بصورت دیگر انہیں ایک کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجوں گا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پو ٹھو ہار پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس میں شو کت عزیز بھٹی کے الزا مات کا جواب دیتے ہو ئے کیا اس موقع پر راجہ عزیز،شیخ احسن جمیل، مبشر حسن اور عمر فاروق سمیت لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد میں موجود تھی طیب قریشی نے کہا کہ راجہ جاویداخلاص چالیس سال سے سیاست کے میدان میں موجود ہیں ان کی دیانتداری اور شرافت کی مخالفین بھی مثال دیتے ہیں ان پر اور مجھ پر شوکت عزیز بھٹی نے الزامات عائد کئے وہ بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں ایسے الزامات لگانے پر انہیں شرم محسوس کرنی چاہیے کہ کل تک جاویداخلاس کو اپنا لیڈر اور سب کچھ مانتے تھے شوکت عزیز بھٹی جتنا عرصہ نااہل رہے تمام ترقیاتی کام ہم نے ان کے حلقے میں کرائے اور وہ آج جاویداخلاص پر راجہ پرویز اشرف کے منصوبوں پر تختیاں لگانے کا طعنہ دے رہے ہیں ان منصوبوں پر ان کا بھی نام موجود ہے اس وقت کیوں خاموش تھے راجہ جاویداخلاص نے تحصیل بھر میں گیس بجلی سڑکوں گلیوں کی تعمیر کیلئے اربوں روپے کے کام کرائے طیب قریشی نے کہا کہ جاویداخلاص نے کام سیٹ یونیورسٹی کا نوٹیفکیشن جاری کرایا دولتالہ تحصیل کیلئے بھی منظوری کرائی مندرہ سوہاوہ چکوال روڈ کے اربوں روپے جاری کرائے پٹواری اور پولیس کلچر کی سیاست کرنے والوں کی سیاست کا اب مکمل خاتمہ ہو چکا ہے میرے جو بھی مالی اثاثے ہیں وہ حق حلال کی کمائی ہے حماد الحسن قریشی نے کہا کہ مشرف دور میں ہم پر مظالم ڈھائے گئے مقدمات بنائے گئے لیکن شوکت عزیز بھٹی جب مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے تو ہم نے ان کو ویلکم کیا اگر شوکت عزیز بھٹی کو پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا تو وہ پارٹی فیصلے کی پابندی کریں نہ کہ مسلم لیگ ن کی مخالفت کریں راجہ حمید کو مسلم لیگ ن کی قیادت نے ٹکٹ دیا ان کی مسلم لیگ ن کیلئے خدمات ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: