گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

راجہ عامر سعید آف نتھہ چھتر نے دولتالہ میں نوجوانوں کیلئے حاجی فیض علی سٹیڈم بنانے کا اعلان کردیا


دولتالہ(نامہ نگار) معروف سیاسی و سماجی رہنما راجہ عامر سعید آف نتھہ چھتر نے دولتالہ میں نوجوانوں کیلئے حاجی فیض علی سٹیڈم بنانے کا اعلان کردیا ،نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،عوامی حلقوں کی جانب سے اعلان کا خیر مقدم راجہ عامر سعید کو خراج تحسین ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دولتالہ میں منعقد ہونے والے جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں معروف سیاسی وسماجی رہنما راجہ عامر سعید بطور مہمان خصوصی شریک تھے ،کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے اس دوران دولتالہ کے معروف فٹ بالر چوہدری محمد اعجاز نے نوجوانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے دولتالہ میں گراؤنڈ کی عدم دستیابی کی جانب توجہ دلائی جس پر راجہ عامر سعید نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ دولتالہ میں حاجی فیض علی سٹیڈم تعمیر کیا جائے گا ، ،راجہ عامر سعید کا کہنا تھا کہ دولتالہ میں گراؤنڈ کیلئے مناسب جگہ تلاش کی جائے جس کو نہ صرف خریدا جائے گا بلکہ اس پر سٹیڈم بھی تعمیر کیا جائے گا تاکہ نوجوان میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے،ان کے اس اعلان پر علاقہ بھر کے نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور نوجوانوں سمیت عوامی سماجی حلقوں نے ان کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا اورراجہ عامر سعید کو خراج تحسین پیش کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: