گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

راجہ فیصل عزیز بھٹی کی کامیابی کے لیے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گی،چوہدری ادریس گجر 


دولتالہ(نامہ نگار) راجہ فیصل عزیز بھٹی کی کامیابی کے لیے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گی شوکت بھٹی تحصیل گوجرخان میں بڑی قوت بن چکا ہے 25جولائی کو انتخابی نشان تالا کی کامیابی یقینی ہے ان خیالات کا اظہار شوکت بھٹی گروپ ناٹہ گوجرمل کے رہنما چوہدری ادریس گجر نے اپنے ایک بیان میں کیا گزشتہ روز چوہدری ادریس کی قیادت میں ایک وفد نے سابق ایم پی اے شوکت عزیز بھٹی سے ملاقات کی وفد میں چوہدری اجمل ،چوہدری کامران کامی ،چوہدری اعجاز جازی ،ماسٹر چوہدری لال حسین ،چوہدری وحید اور دیگر بھی موجود تھے شوکت عزیز بھٹی نے وفد سے کہا کہ راجہ فیصل عزیز بھٹی کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کر دیں تحصیل گوجرخان میں منافقت کی سیاست کو پروان چڑھانے والوں کی ایکسپائری تاریخ25جولائی ہے عوام نے جس محبت سے فیصل عزیز بھٹی کی الیکشن مہم میں حصہ لیا بلا شبہ یہ لمحات تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھے جائیں گے بھٹی گروپ کے وفاداروں کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے تمام رکاوٹوں کے باوجود میرے ساتھ اظہار یک جہتی کیا مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو کبھی نہیں بھولوں گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: