گرما گرم خبریں

بلدیہ گو جر خان کی طرف سے 27کھو کھے سر بمہر کر نے کا معاملہ گھمبیر شکل اختیار کر گیا
گرلز ڈگری کالج میں اساتذہ کی کمی سے طالبات کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے
چلڈرن پا رک حکومتی ہدا یا ت اور ٹھیکہ کی شرئط کے مطابق بنے گا
گو جر خان کے تا جر را ہنماؤں نے بجلی کی قیمت میں اضافہ مسترد کردیا
مسلم لیگ ن کے را ہنما شو کت عزیز بھٹی کے بڑے بھا ئی طارق عزیز بھٹی کی پی ٹی آئی میں غیر مشروط شمو لیت
گوجرخان،ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے مو ٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی کو لوٹ لیا اور فرار ہو گئے
محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،ایس ایچ او جاتلی
گو جر خان پو لیس نے بغیر اجازت محرمم الحرام کا جلوس نکالنے پر مقدمہ درج کر لیا

راجہ پرویز اشرف زندہ باد

راجہ احسان الحق

کوئی بات جو کرتا ہے پیار کے ساتھ ہم شہر کے شہر ستاروں سے سجا دیتے ہیں
عوام سے صدقے دل سے سچی محبت اور دن رات لوگوں کی خدمت ہی زندگی کا اوڑھنا بچھونا ہے ۔ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین پر بسنے والے ہزاروں لوگوں کی دعاؤں کا ہی نتیجہ تھا کہ خداوند کریم نے اقتدار کے اتنے بڑے منصب پر پہنچایاا ور پھر میں نے بھی اتنے بڑے مقام پر پہنچ کر تحصیل گوجر خان کی محرومیوں کو دور کرنے میں کوئی کثر اٹھا نہ رکھی۔ شکست سے مایوس نہیں ہوا دکھ اس بات کا نا اہل لوگوں کے منتخب ہونے سے تحصیل بھر میں ترقیاتی کاموں میں فل سٹاپ لگ گیا آج اگر میں اسمبلی میں موجود ہوتا تو جن ترقیاتی منصوبوں کا آغاز تحصیل بھر کے چپے چپے میں کیا تھا ان میں کئی ادھورے منصوبے بھی نہ صرف مکمل ہو چکے ہوتے بلکہ اس سے بہتر انداز میں اور منصوبے بھی پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہوتے جو لوگ چکوال روڈ کی گرانٹ منظور ہونے کے باوجود چار سالوں میں اسکو مکمل نہیں کروا سکے وہ اگر تحصیل گوجر خان کے کسی مقام پر سی پیک کا حوالہ دیکر کوئی سیاسی ڈائیلاگ بولیں تو یہ ایک دیوانے کی بڑک کے سوا کچھ بھی نہیں۔ اہلیان تحصیل گوجر خان کو یقین دلاتا ہوں نہ ماضی میں ترقی کا سفر رکا تھا اور نہ اب رکا ہے یہ دروازے عوام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں آج بھی سینکڑوں لوگ جو جو مسئلہ لیکر آتے ہیں ان کو حل کرنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر دیتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے عید ملنے کیلئے آنے والے قاضیاں کے وفد راجہ احسان الحق ، وحید مراد، بابو اختر پرویز، مرزا شکور، راجہ سعید تان اور مرزا فرحان کامل سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ میں نے تحصیل گوجر خان میں بلا تفریق اور بلا امتیاز ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا آج یہی وجہ ہے کہ ہمارے دور اقتدار اور موجودہ منتخب MNAکی کارکردگی کا جب بھی موازنہ کرتے ہیں تو موجودہ منتخب نمائندوں کی کارکردگی مایوس کن اور نہ ہونے کے برابر دیکھ کر مجھے انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں یہی وجہ ہے تحصیل بھر میں جہاں جہاں جاتے ہیں وہاں لوگوں کا استقبال شفقت دیکھ کر یقین ہو رہا ہے کہ 2018کے انتخابات میں اہلیان تحصیل گوجر خان اپنی ووٹ کی پرچی سے مجھے اور راجہ خرم پرویز کو انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا تحصیل بھر کے جن علاقوں میں سوئی گیس نہ پہنچ سکی اور وہ دیگر ترقیاتی کاموں میں محروم رہ گئے وہ ہرگز مایوس نہ ہوں ہر مسئلے سے باخبر ہوں اور یہی خواہش ہے خداوند قدوس ایک بار پھر کامیاب کر کے اسمبلی میں پہنچائے سب سے پہلے ان ہی علاقوں کے مسائل کو ترجیح دی جائے گی۔ اڑھائی گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی طرف سے بہترین ناشتے سے توازع کی گئی اور اس طویل ملاقات میں جہاں علاقے کے مسائل پر گفتگو کی وہاں 2018کے الیکشن کی انتخابی مہم کو بھی زیر بحث لایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: