گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

راجہ پرویز اشرف کا معروف فلاحی ادارے سلیمان فاؤنڈیشن کا مختصر دورہ


دولتالہ(نامہ نگار) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا معروف فلاحی ادارے سلیمان فاؤنڈیشن کا مختصر دورہ ،فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین ایم سلیم شیخ سے ملاقات ،مثالی فلاحی اقدامات اٹھانے پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد اور ان کی ٹیم کو بھرپور انداز میں خراج تحسین ،تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف گزشتہ روزہ مختصر دورے پر معروف فلاحی ادارے سلیمان فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر پہنچ گئے جہاں وائس چیئرمین ایم سلیم شیخ نے ان کا بھرپور استقبال کیا ،اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مقامی عمائدین اور کارکنان کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی ،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے سلیمان فاؤنڈیشن کے فلاحی اقدامات کو سراہتے ہوئے فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مستحق اور نادار افراد کی دیکھ بھال کرنے والے لوگ عظیم اور قابل تقلید ہیں،فلاحی کاموں سے معاشرے کے کمزور طبقے کے مسائل میں کمی لائی جا سکتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: