گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

راجہ پر ویز اشرف گو جر خان کے ما تھے کا جھو مر اور فخر ہیں


گو جر خان(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی 8کے امیدوار برائے صو بائی اسمبلی را جہ خرم پر ویز اور پیپلز لائرز فورم کے راہنما ملک آ صف اکرام نے کہا ہے کہ راجہ پر ویز اشرف نے اپنے دور اقتدار میں خدمت کا ایسا معیار سیٹ کر دیا ہے کہ لوگ اب اسی معیار پر سب کو پرکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب عوام ایک بار پھر را جہ پر ویز اشرف کو تمام امیدواروں پر ترجیح دے رہے ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے نواحی قصبہ میں ایک کا رنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر سٹی صدر طا ہر را حیل اعوان،چو ہدری محمد عامر اور خا قان با بر بھی مو جود تھے۔ خرم پرویز نے کہا کہ گذشتہ پانچ سال ضائع ہو نے کا ہمیں بہت افسوس ہے را جہ پر ویز اشرف نے جو کام شروع کر رکھے تھے وہ ضائع کر دئے گئے ہیں مگر ہم بھر پور جذبہ سے آ رہے ہیں جن دیہات میں گیس کا کام رک گیا ہے وہیں سے شروع کریں گے ہیلتھ اور ایجو کیشن کو ترجیح دی جا ئے گی ملک آ صف اکرام نے کہا کہ راجہ پر ویز اشرف گو جر خان کے ما تھے کا جھو مر اور فخر ہیں انہوں نے گو جر خان کا نام دنیا میں بلند کیا انکے مخالفین پچھلے بنچوں پر بیٹھنے والے ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 58سے را جہ پر ویز اشرف اور حلقہ پی پی 8سے خرم پر ویز بھا ری اکثریت سے کا میاب ہو ں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: