گرما گرم خبریں

جاتلی پولیس انصاف کی فراہمی میں ناکام اہل علاقہ پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا
آز۱دی کشمیر نوشتہ دیو۱ر،بہت جلد قربانیاں رنگ لائیں گی، مشال ملک
شہر بھر میں سٹریٹ کرائمز کا سلسلہ جاری ہے،شیخ احتشام الطاف
آمدہ انتخابات میں بھی فتح مسلم لیگ ن کی ہوگی ،راجہ امیرکاظم
تھانہ گوجرخان میں ایس ایچ او کی تعیناتی میرٹ پر کی جائے ،حاجی چوہدری محمدا قبال
سماج دشمن عناصر کیخلاف بھرپور مہم جاری رکھی جائے، ڈی ایس پی گوجرخان
گوجرخان پوٹھوہار پریس کلب کے سالانہ انتخابات، احمد نواز کھوکھر صدرجبکہ ملک جاوید اقبال جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے

رانا ثناء اللہ پارٹی کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے فوری طور پر مستعفی ہو جائیں،عابد زاہدی 


کلر سیداں(پر و یز و کی سے)مسلم لیگ ن کے ممبر میونسپل کمیٹی عابد زاہدی نے کہا ہے کہ وزیر قانون رانا ثناء اللہ پارٹی کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے فوری طور پر مستعفی ہو جائیں ملک اور پارٹی کے وسیع تر مفاد کی خاطر رانا ثناء اللہ کو از خود مستعفی ہو جانا چاہیے تین اراکین اسمبلی کا مستعفی ہونا حالات کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے مسلم لیگ ن کی قیادت حالات کی سنگینی کا ادراک کرے مزید استعفوں کا انتظار کرنے اور مذہبی حلقوں کی ناراضگی مول لینے کے بجائے متنازعہ بیان دے کر پارٹی کے لیے مشکلات کھڑی کرنے والے رانا ثنا اللہ کو فارغ کر دینا چاہیے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اپنے اراکین اسمبلی کو تڑیا ں لگا نا اور اشتعال انگیز بیانات سے مذہبی حلقوں کے جذبات سے کھیلنا کونسی دانشمندی ہے حکومت نے اسلام آباد دھرنے سے کوئی سبق نہیں سیکھا رانا ثنا ء اللہ کی ناک بچانے کے بجائے ملک بچانے کی فکر کرنی چاہیے دھرنے اور سیاسی افراتفری ملک کے مفاد میں نہیں ختم نبوت پر سیاست نہیں ہوسکتی یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ ان حالات میں چوہدری نثارعلی خان واحد لیڈر ہیں جو معاملات کو احسن طریقے سے سنبھال سکتے ہیں انہوں نے چوہدری نثارعلی خان سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے ختم نبوت کے معاملہ میں قوم کو اعتماد میں لینے کے لیے پارٹی کی کمان سنبھالیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: