گرما گرم خبریں

کلر سیداں شہر میں آتشزدگی کے ایک واقعہ میں موبائل فونز شاپ مجل کر خاکستر ہو گئی
موہڑہ چوہدریاں کا سپارک کرتا ٹرانسفارمر،انتظامیہ کی پراسرار خاموشی
دولتالہ میں ماں بچے کی صحت کے حوالے سے ہفتہ منایا گیا
تھانہ روات پولیس کا چھاپہ ،بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
فحاشی کے اڈے دوبارہ چالو ،نوجوان نسل کا مستقبل داؤ پرلگ گیا
کرنٹ لگے سے بھینس جاں بحق ہو گئی
دیوار گرنے سے غریب گھرانے کی خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی
یوسی پنجگراں کلاں کے ملحقہ گاؤں کی داخلی سڑکیں زبوں حالی کا شکار

راولپنڈی پولیس نے یوم علیؓ کے جلوس کے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے

راولپنڈی(نمائندہ راول نیوز)راولپنڈی پولیس نے یوم علیؓ کے جلوس کے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔یوم علیؓکے مرکزی جلوس کو بھر پور تحفظ فراہم کرنے کے لیے راولپنڈی پولیس نے بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات کیے ہیں ۔یوم علیؓ کے جلوس کے فول پروف سیکورٹی کے لیے ر اولپنڈی پولیس کے 2000 افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ضلع پولیس کے علاوہ سپیشل برانچ پولیس ، ایلیٹ فورس ، لیڈیز پولیس ، PQRبھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ جلو س کے راستوں میں CCTVکیمرے نصب کیے گئے ہیں ۔کسی بھی شخص کو چھت پر جانے کی اجازت نہ ہو گی۔ چھتوں پر مسلح پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ جلوس شروع ہونے سے قبل جلوس کے روٹ کی سپیشل چیکنگ کی جائے گی بم ڈسپوزل سکارڈ کسی بھی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہے گا ۔ جلوس میں شامل ہونے والے اشخاص کی چار لائنزمیں چیکنگ کی جائیگی سب سے پہلے باڈی سرچ کی جائیگی اسکے بعد میٹل ڈیٹکڑ سے چیک کیا جائیگا اسکے بعد پھر باڈی سرچ کی جائیگی اور آخر میں واک تھرو گیٹ سے گزارا جائے گا دوران جلوس ڈیوٹی کسی بھی شخص کو بغیرسرچنگ/چیکنگ کے جلوس میں داخل نہ ہونے دیا جائیگا۔ برقعہ پوش خواتین کو لیڈیز پولیس اہلکار چیک کریں گی۔ جلوس کے راستوں /گلیوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا جائے گا۔ جلوس میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے داخلے اور پارکنگ پر مکمل پابندی ہو گی۔جلوس کے روٹ پر واقع گھروں، ہوٹلوں اور بیٹھکوں کی مکمل چیکنگ کی جائے گی۔ جلوس کے روٹ پر کسی گاڑی اور شخص کو کھڑا نہ ہونے دیا جائے گا۔ جلوس میں داخل ہونے کے لیے اور باہر جانے کے لیے ایک ہی راستہ استعما ل کیا جائے گادرمیان میں سے کسی بھی شخص کو داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے گی۔صرف جلوس کے عقب سے داخلے کی اجازت ہوگی۔ راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ یوم علیؓ کے جلوس کے لئے بھی اپنے پیشہ وارانہ فرائض بھر پور ذمہ داری اور جذبے سے سر انجام دے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: