گرما گرم خبریں

سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی
نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری
شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان
اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان

روات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

police
روات(راجہ طاہر محمود )روات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن ،1500 کپی شراب ،بھاری مقدار میں چرس اور 8 کین دیسی شراب برآمد دو منشیات فروش گرفتار گاڑی بھی قبضہ میں لے لی گئی تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ روات جاوید کیانی کی نگرانی میں اے ایس آئی اعزاز عظیم نے دیگر عملہ کے ہمراہ مخبر خاص کی اطلاع پر روات جی ٹی روڈ پر چھاپہ مار کر لاہور سے راولپنڈی آنے والی مزدا گاڑی نمبریJGA9943 کو روک کر دوران تلاشی 8 عدد کین ،1500 کپی شراب اور 2 کلو چرس برآمد کر کے ملزمان جاوید اقبال ولد غلام رسول سکنہ میانوالی اور ابرار اللہ ولد شاکراللہ سکنہ پشاور کو گرفتار کر لیا دوران گرفتاری منشیات فروشوں نے پولیس کے ساتھ شدید مزاحمت بھی کی روات پولیس کے مطابق مذکورہ منشیات لاہور سے راولپنڈی کیلئے سمگل کی جا رہی تھی تاہم روات پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے اصل سرغنہ کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: