گرما گرم خبریں

ہمارا مشن دیہاتی عورتوں میں شعور اجاگر کرنا ہے، ثمینہ امیر راجہ
راجہ عامر سعید آف نتھہ چھتر نے دولتالہ میں نوجوانوں کیلئے حاجی فیض علی سٹیڈم بنانے کا اعلان کردیا
اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم عباسی کی قیادت میں آ زادی واک ہو ئی
گوجرخان : پولیس کی بروقت کاروائی، جواری گرفتار ، پولیس نے بھاری رقم قبضے میں لے لی
مسقط میں حا دثہ کا شکار ہو نے والی گو جر خان کی فیملی کی میتیں منگل کو پا کستان پہنچ گئی ہیں
گوجرخان،فرانس پلٹ جوان کے قتل کی ایف آئی آر درج کر لی گئی
سلیمان فاؤنڈیشن کے تحت دولتالہ میں جشن آزادی کا شاندار پروگرام
جعلی سیاستدانوں سے چھٹکارا وقت کی ضرورت بن چکا ہے،ریاض محمود مغل

روات چیمبر روڈ تعمیر کے چند ماہ بعد ہی دوبارہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا شروع ہوگئی

roads
روات(راجہ طاہر محمود )روات چیمبر روڈ تعمیر کے چند ماہ بعد ہی دوبارہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا شروع ہوگئی روڈ کے دونوں کنارے کنکریٹ نہ کیے گئے تھے جس کی وجہ سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا شروع ہوگئی اہلیان علاقہ کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق روات کے نواحی علاقہ چیمبر انڈسٹریل ایریا روڈ جو کچھ ماہ قبل کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہوئی تھی لیکن روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال ہونے اور روڈ کے دونوں اطراف میں کنکریٹ نہ کرنے کی وجہ سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا شروع ہوگئی ہے اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ روڈ کی خستہ حالت کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا جن کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ روڈ تعمیر کروائی لیکن ٹھیکیدار نے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کیااور روڈ کے دونوں اطراف میں کنکریٹ نہیں کیا جس کی وجہ سے چند ماہ گزرنے کے بعدہی روڈ دوبارہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا شروع ہوگئی ہے لہذ ا اعلی حکام فوری نوٹس لیں تاکہ حکومت کے کروڑوں روپے ضائع ہونے سے بچ جائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: