گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

روزہ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے عطیہ خدا وندی ہے، ڈاکٹر سہیل


گو جر خان(نامہ نگار)روزہ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے عطیہ خدا وندی ہے اور ایسے مریضوں کے لیے قدرتی علاج بھی ہے بلڈ پریشر کے مریض روزہ کو علاج سمجھ کر رکھیں ان خیا لات کا اظہار ؛ ہائیپر ٹینشن ڈے؛ کے سلسلے میں منعقدہ ایک نشست سے خطاب کرتے ہو ئے ڈاکٹرز نے کیا ۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر سہیل،سرجن ڈاکٹر ضمیر بٹ،ڈاکٹر مرزا یعقوب اور ڈاکٹر سرمد کیانی نے اظہار خیال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد بلڈ پریشر کے مریضوں میں آگہی پیدا کر نا ہے پاکستان میں اس مرض کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جسکی بڑی وجو ہات آرام دہ طرز زندگی،ٹینشین اور ورزش کا نہ ہو نا ہے انہوں نے کہا کہ زرا سی احتیاط سے ہم اس مرض پر قابو پا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تا ثر بالکل غلط ہے کہ بلڈ پریشر کے مریض روزہ نہیں رکھ سکتے در اصل روزہ بلڈ پریشر کا قدرتی اور بہترین علاج ہے بلکہ شوگر کے مریض بھی ڈاکٹرز سے مشورہ کر کے روزہ رکھ سکتے ہیں ڈاکٹرز نے لو گو ں کو سادہ خوراک کھا نے اور روزانہ واک اور ورزش کا مشورہ دیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: