گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

روزہ میرے لیے ہے اس کی جزا میں خود اللہ دوں گا ۔خلیفہ محمدمسکین چشتی شبیری مدنی


گوجرخان (نامہ نگار)مُتحدہ عُلماء المشائخ سپریم کونسل آف پاکستان تحصیل گوجرخان کے نائب صدر خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سیدہ خدیجہؓ سب سے پہلے حضرت محمد ؐ پر ایمان لائیں اور آپؓ کو آقا ﷺ کی پہلی بیوی ہونے کی بھی سعادت حاصل ہے ام المومنین حضرت خدیجہؓ حسن سیرت اعلیٰ اخلاق بلند کردار عزت و عصمت کی مالک ہیں آپؓ ایسی تمام برائیوں سے پاک تھیں جو عرب میں پھیلی ہوئی تھیں غریب پروری اور سخاوت آپؓ کی امتیازی خصوصیات تھیں سب سے پہلے آپؓ آقا ؐ کی نبوت پر ایمان لائیں ابتدائے اسلام میں جبکہ ہر طرف مشکلات کے پہاڑ کھڑے کیے ہوئے تھے نہ صرف خو د ایمان و عمل صالح پر ثابت قدم رہیں بلکہ نہایت جانثاری سے حضور اکرم ؐ کی دلجوئی اور تسکین قلب کا سامان کرتی رہیں اپنی تمام دولت آقا ؐ پر قربا ن کر دی حضرت خدیجہؓ کائنات کی وہ عظیم ہستی ہیں جن کو حضور پاک ﷺ کی پہلی بیوی زوجہ ہونے کا شرف حاصل ہے حضرت محمد ؐ ام المومنین حضرت خدیجہؓ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جب لوگوں نے مجھ پر ایمان لانے سے انکار کیا تو وہ مجھ پر ایمان لائیں جب لوگوں نے مجھے معاش سے مجبور کر دیا اور آپؓ نے میر ی مال سے مدد فرمائی سرکار ؐ اپنی زوجہ خدیجہ ؓ کا بے حد احترام فرمایا کرتے اور ان کی حیات میں آپ ؐ نے کوئی دوسری شادی نہیں فرمائی۔خلیفہ چشتی شبیری نے کہا کہ اللہ پاک فرماتا ہے کہ روزہ میرے لیے ہیاس کی جزا میں خود دوں گا ۔مزید خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری مدنی نے کہا کہ اللہ پاک ان عظیم ہستیوں کے صدقے روزِ محشر حضور اکرمؐ کی شفاعت کا حق دار بنائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: