گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

رکن پنجاب اسمبلی ا نجنےئرقمر السلام راجہ نے ہفتہ کے روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا

10,6,17
کلر سیداں(پر و یز و کی سے)رکن پنجاب اسمبلی ا نجنےئرقمر السلام راجہ نے ہفتہ کے روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی سمیت،مرد و خواتین وارڈز کا بھی دورہ کیا اور وارڈز میں داخل مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ان سے علاج معالجے کے بارے میں استفسار کیا،مریض ایمرجنسی میں پہنچنے کے بعد کن کن مراحل سے گزرتا ہے، ایم پی اے نے تمام صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور اسے اطمینان بخش قرار دیا۔ایم پی اے نے آپریشن تھیٹر کا بھی دورہ کیا اور آپریشن کے بارے میں سرجن سے تفصیلات معلوم کیں،ایم پی اے نے ہسپتال میں لاکڑا کاکڑا کے مریضوں کیلئے قائم کی گئی مخصوص وارڈ کو بھی دیکھا۔ ایم پی اے جو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی ہیلتھ کونسل کمیٹی کے سرپرست اعلی بھی ہیں نے بعد ازاں اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں چےئرمین ہیلتھ کونسل اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ربنواز خان منہاس،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہمایوں انور میر،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد حسین شاہ،ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض، صوبیدار(ر) ظفر بیگ، چوہدری طارق تاج،پر و یز ا ختر منہا س اور دیگر نے بھی موجود تھے۔کمیٹی نے ہسپتال میں لوڈشیڈنگ کے دوران بجلی کی سپلائی کو بلا تعطل جاری رکھنے کیلئے سو کے وی کے ایک عدد جنریٹر ،ڈینٹل یونٹس اورانتظار گاہ میں سیلنگ فینز اور مریضوں کے بیٹھنے کیلئے نشستوں کی خریداری کی بھی منظوری دی۔ایم پی اے نے اشیاء کی خریداری کیلئے کوٹیشن طلب کرنے کے طریقہ کار کو شفاف بنانے کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سب کمیٹی بنا دی جو ڈپٹی ایم ایس کی نگرانی میں یہ فریضہ سر انجام دے گی۔ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں انور میر نے ایم پی اے کو بتایا کہ لیبارٹری کو سو فیصد فکشنل کرنے کیلئے تمام اقدامات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں جس کے بعد کسی بھی ضروری ٹیسٹ کیلئے مریضوں کو بازار کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ایم پی اے نے بعد ازاں ایم سی کلر سیداں میں قائم رمضان سستا بازار کا بھی دورہ کیا اور خریداروں سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی کے بارے میں استفسار کیا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران مہنگائی پر کنٹرول اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے 9 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک کے تقدس اور برکتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنا منافع ممکنہ حد تک کم کریں اور عوام کو روزمرہ اشیاء کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ثواب کمائیں۔اس موقع پر چےئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس،اے سی چوہدری ربنواز خان منہاس،ارکان بلدیہ راجہ ظفر محمود، ظفر اقبال بیگ،شیخ حسن ریاض اور پرویز منہاس ،ر ا جہ ظفر محمو د ،چو ہد ر ی محمد ا شر ف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: