گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں،راجہ شوکت عزیز بھٹی


دولتالہ(نامہ نگار ) ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ پی پی20کے الیکشن میں ن لیگ کی فتح نے ثابت کر دیا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور مسلم لیگ ن پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے اس حلقہ میں تمام سیاسی قوتوں کو اپنی حیثیت کا بخوبی اندازہ ہو گیا ہو گا یہی صورتحال پورے ملک میں ہے ان شاء اللہ قومی الیکشن میں بھی ن لیگ کامیاب ہو گی مسلم لیگ ن تبدیلی کا نعرہ نہیں لگاتی بلکہ حقیقی معنوں میں عوام کی حالت زار کی بہتری کے لیے عملی اقدامات اٹھانے والے واحد سیاسی جماعت اور وفاق کی علامت ہے چوہدری سلطان حیدر علی خان کو پی پی20سے بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جس پر اہلیان چکوال نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا چوہدری سلطان حیدر اس اعتماد پر پورا اترنے اور اپنے والد گرامی چوہدری لیاقت علی خان مرحوم کے نقش قدم پر چلتے وہوئے عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے وہ گزشتہ روز مسلم لیگی رہنما راجہ نعیم نواز اور ان کے صاحبزادے راجہ جہانزیب کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ خطہ پوٹھوہار مسلم لیگ ن کا مضبوط قلع ہے 2018کے قومی الیکشن میں ان شاء اللہ مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرئے گی انہوں نے بتایا کہ چکوال ضمنی الیکشن کے سلسلے میں مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے جو کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اس کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے شب و روز محنت کی جب کہ چکوال میں موجود مسلم لیگی قیادت بھی خراج تحسین کی مستحق ہے جنہوں نے بھر پور محنت کی اور تمام لوگ سرخرو ہوئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: