گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

سردار ذوالفقار خان دلہہ کی چوہدری ارشد علی خان 

ڈھڈیال( نامہ نگار)ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن اور ایم پی اے سردار ذوالفقار خان دلہہ کی بکھاری میں مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنما چوہدری ارشد علی خان کی رہائشگاہ پر اہم ملاقات ہو ئی جس میں 2018ء کے عام انتخابات کے سلسلہ میں مشاورت ہو ئی اور اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر کہا گیا کہ آئندہ عام انتخابات میں میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں حلقہ این اے 65اور پی پی23میں پوری قوت کے ساتھ انتخابی میدان میں اترا جائے گااور مسلم لیگ ن کی بھاری اکثریت سے کامیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس مشاورتی اجلاس میں ایم این اے میجر(ر) طاہر اقبال اپنی علالت کے باعث شرکت نہ کرسکے ۔تینوں ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی اگلی میٹنگ جلدہی منعقد ہوگی جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: