گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

سردار غلام عباس خان دوبارہ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے


ڈھڈیال (نامہ نگار))سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس خان کے تحریک انصاف میں دوبارہ شمولیت کے اعلان کے بعد چکوال کے عوام ان کے نئے بیانیہ کے شدت سے منتظر ہیں۔2011میں وہ عمران خان کے ویڑن سے متاثر ہوکر پی ٹی آئی میں شامل ہو ئے تھے لیکن 2013میں وہ پی ٹی آئی سے علیحدہ ہوگئے۔ اس دوران انہوں نے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ مسلم لیگ ن کی 31سال مخالفت کرنے کے بعد وہ دسمبر2016میں مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے اور ضلع کونسل چکوال کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے الیکشن میں اپنے معتمد خاص چوہدری خورشید بیگ کو وائس چیئرمین منتخب کرالیا۔ ڈیڑھ سال کے دوران وہ حمزہ شریف کے خاصے قریب رہے اور انہیں پنجاب کا ایک بڑا سیاستدان قراردیا لیکن پھر سیاسی حالات نے کچھ ایسا پلٹا کھایا کہ وہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کے بمبئے حملوں کے بارے میں دیئے گئے ایک بیان پر ٹی وی چینلز پر ہونے والے بحث ومباحثوں سے دل برداشتہ ہوکر اپنی حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس کرکے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کااعلان کردیا۔ مسلم لیگ ن کی طویل مخالفت اور پھر شمولیت ، پی ٹی آئی میں شمولیت ، علیحدگی اور اب پھر پی ٹی آئی میں دوبارہ شمولیت کے اعلان کے بعد چکوال کے عوام ان کے سابقہ بیانات کو بھولی نہیں۔ اب ا ن کا نیا بیانیہ کیا ہوگا عوام اس کے شدت سے انتظار کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: