گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

سردار غلام عباس کی نامزدگی کے خلاف مزاحمت نہیں کریں گے


ڈھڈیال (نامہ نگار)سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس خان کی پی ٹی آئی میں دوبارہ شمولیت اور پارٹی میں اس کے خلاف ہونے والا متوقع شدید ردعمل خود پارٹی کیلئے ایک بڑا امتحان بن گیاہے۔2013کے بعد تحریک انصاف ضلع چکوال میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔ کیا پی ٹی آئی کا نظریاتی اور اینٹی سردار ووٹر انہیں قبول کرے گا؟کیا نظرانداز کیے گئے امیدوار پارٹی اورسردار غلام عباس کی نامزدگی کے خلاف مزاحمت نہیں کریں گے؟ یہ ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ ابھی تک جن صوبائی امیدواروں کی نامزدگیوں کے بارے میں اطلاعات ملی ہیں اگروہ سچ ثابت ہوتی ہیں تو پھر پارٹی میں سخت توڑ پھوڑ اور شدید خانہ جنگی کا خطرہ ہے کیونکہ ایسے رہنما جو ایک طویل عرصہ سے پارٹی سے منسلک ہیں۔ 2018کے الیکشن میں ٹکٹ سے محروم کرنا انہیں کسی بھی طرح ہضم نہیں ہوپائے گا۔ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اپنے سیاسی مفاد میں جو فیصلے کیے ہیں ان سے انہیں سخت سیاسی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑسکتاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: