گرما گرم خبریں

قوم نے میاں نواز شریف کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے،راجہ شوکت عزیز بھٹی
مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی میں ہزاروں کشمیریوں کا لہو شامل ہے ،حاجی راجہ محمد جواد
لیبیا میں کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے غلام فرید وارثی کی رہائش گاہ پر ڈپٹی کمشنر،سی پی او رجاوید اخلاص کی آمد
عالمی امن داؤ پر لگتا جا رہا ہے ،دنیا پاک بھارت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی ،شیخ محمد ساجد
گوجرخان شہر میں کیمیکل ملا ملا وٹ شدہ دودھ فروخت جاری
گوجرخان ریلوے روڈ پر تجاوزات کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا
عمران خان ایماندار اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھنے والے لیڈر ہیں ،راجہ طارق کیانی

سردار گروپ کی حامی شخصیات اور کارکنان کی مسلم لیگ ن مخالف جماعتوں میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے

ڈھڈیال(نامہ نگار)سردار گروپ کے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کے اثرات واضح ہونا شروع ہو گئے۔ سردار گروپ کی حامی شخصیات اور کارکنان کی مسلم لیگ ن مخالف جماعتوں میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سردار گروپ شدید دباؤ کا شکار ہے ۔ گزشتہ روز سردار گروپ کے سابق ناظم یونین کونسل نمبر2چکوال چوہدری عمران اسلم کہوٹ، چوہدری منصور کہوٹ اور امیدوار کونسلر سردار گروپ راجہ رب نواز بھٹو نے سردا رگروپ کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ ڈھوک فیروز میں منعقدہ ایک کارنر میٹنگ میں مذکورہ شخصیات نے حلقہ پی پی20میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار راجہ طار ق افضل کالس کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کی باضابطہ رابطہ مہم کا آغاز کردیا۔ راجہ طارق افضل نے بھرپور حمایت کا اعلان کرنے پر ان شخصیات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ یادرہے کہ حلقہ پی پی20میں سردار گروپ کے حامیوں کی اکثریت پی ٹی آئی کو اعلانیہ اور غیر اعلانیہ حمایت کا یقین دلارہی ہے جو سردار گروپ کیلئے سخت اور انتہائی تشویش ناک اشارے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: