گرما گرم خبریں

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

سلیمان فاؤنڈیشن کی ٹیم داد تحسین کی مستحق ہے 


دولتالہ(نامہ نگار) سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد کی جانب سے مستحق افراد میں عیدی تقسیم ،عیدی پانے والوں کی ڈھیروں دعائیں ،عیدی خادم انسانیت ایم سلیم شیخ نے تقسیم کی ،عوامی حلقوں کی جانب سے داد تحسین،تفصیلات کے مطابق معروف فلاحی ادارے سلیمان فاؤنڈیشن کی جانب سے حسب روایت عید کے موقع پر مستحق نادار افراد میں عیدی تقسیم کی ،گزشتہ روز سلیمان فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں مستحق افراد کی ایک کثیر تعداد کی آمد ورفت دن بھر جاری رہی ،فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین خادم انسانیت ایم سلیم شیخ نے اپنے ہاتھوں سے لا تعداد افراد میں عیدی تقسیم کی ،اس موقع پر عیدی پانے والوں نے شیخ محمد ساجد کیلئے ڈھیروں دعائیں کیں جبکہ عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ شیخ محمد ساجد کی فلاحی خدمات بالخصوص عید اور دیگر مواقعوں پر خصوصی اقدامات مثالی کام ہیں جس پر سلیمان فاؤنڈیشن کی ٹیم داد تحسین کی مستحق ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: