گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

سوتیلے باپ کی 8سالہ حوا کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش

مندرہ ( سید ساجد نقوی )سوتیلے باپ کی 8سالہ حوا کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ایس ایچ او مندرہ ملک ساجد کی بروقت کاروائی ملزم16گھنٹوں میں گرفتار تفصیلات کے مطابق سید بابر علی ولد امتیاز حسین شاہ سکنہ چھپری اکو ڈاکخانہ نوتھیہ تحصیل کلر سیداں نے تھانہ مندرہ میں درخواست دی کہ میرے بھائی سید جابر حسین کی شادی 10سال قبل مسماۃ کرن شہزادی سے ہوئی جسکے بطن سے ایک بچی بسمہ امان پیداء ہوئی جسکی اب عمر تقریباً8سال ہے یہ کہ 5سال قبل میرے بھائی نے مسماۃ کرن شہزادی کو طلاق دے دی اور بچی بسمہ امان کی پرورش میرے زمہ رہی تین چار ماہ قبل کرن شہزادی آئی اور8سالہ بچی بسمہ امان کو اپنے ساتھ گاؤں موہری لے گئی جہاں اسکی دوسری شادی جہانزیب ولد مرزا خان سکنہ موہری سے ہوئی گزشتہ روز مسماہ کرن شہزادی نے بچی بسمہ امان کو مبین نامی لڑکے کے ساتھ ہمارے گھر بھجوایا بچی کی نانی نے جب بچی کو نہلانے کے لیے کپڑے اتروائے تو بچی کے جسم کے مختلف حصوں پر دانتوں سے کاٹنے اور ہاتھوں سے نوچنے کے نشانات لگے تھے بچی کی نانی کے پوچھنے پر 8سالہ بسمہ امان نے بتلایا کہ دو دن قبل میرے سوتیلے والد جہانزیب نے مجھے دانتوں سے کاٹا اور ہاتھوں سے نوچا اور زیادتی کرنے کی کوشش کی جس پر تھانہ مندرہ نے جہانزیب ملزم کے خلاف زیر دفعہ 376,511ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور ایس ایچ او ملک ساجد کی خصوصی ہدایت پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو 16گھنٹو ں میں گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: