گرما گرم خبریں

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

سول کلب کی بحالی مو جو دہ اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم کا بہترین کا رنامہ ہے 


گو جر خان(نامہ نگار) گو جر خان کے تا ریخی سول کلب کی بحالی مو جو دہ اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم کا بہترین کا رنامہ ہے جسکی جتنی تعریف کی جا ئے کم ہے ان خیا لات کا اظہار سول کلب کے ممبران اور معززین شہرنے کیا جبکہ سیاسی و سماجی حلقوں نے بھی اسے سراہتے ہو ئے کہا ہے کہ ایک وقت تھا کہ سول کلب شہر کے نما یاں افراد کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم تھا اور آ نے والے اسسٹنٹ کمشنرز اسکے ممبرز کی حیثیت سے رو زانہ یہاں کر کلب کی سر گر میوں میں حصہ لیتے اور لطف اندوز ہو تے جب سے تا ریخی اہمیت کا حامل سول کلب نان فنکشنل ہوا شہر میں لان ٹینس،اور ان ڈور گیمز کا خاتمہ ہو گیا اور مثبت سر گر میاں ماند پڑ گئیں اور شرفا کی بیٹھک بھی ختم ہو گئی اب ایک طویل عرصہ کے بعد مو جو دہ اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم نے بطور چئیرمین تحصیل سپورٹس کمیٹی سول کلب کی بحالی کے لیے اقدا مات کئے ہال اور لان ٹینس کورٹ کی تعمیر شروع کرائی اور کینٹین کی توسیع کی منظوری دی ۔ممبران نے کہا کہ اب شہر میں ایک بار پھر تعمیری سر گر میاں شروع ہو نے جا رہی ہیں جسکا تمام تر سہرا اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم کے سر ہے انہوں نے اے سی کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: