گرما گرم خبریں

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

سول کلب گو جر خان کی بحالی سی کھیل کے مواقع حاصل ہو ں گیا،ڈی سی او طلعت محمود گو ندل

گو جر خان (نامہ نگار) ڈی سی او طلعت محمود گو ندل نے کہا ہے کہ سول کلب گو جر خان کی بحالی اور نئی بلڈنگ کی تعمیر سے نئی نسل کو انڈور اور آوٹ ڈور کھیل کے مواقع حاصل ہو ں گیاور مثبت سر گر میوں کو فروغ حاصل ہو گا اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم کی کو ششیں لائق ستائش ہیں جنہوں نے وسائل نہ ہو نے کے باوجود یہ کا رنامہ سر انجام دیا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گو جر خان میں سول کلب کی نئی بلڈنگ کا معائنہ کر نے کے بعد ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اسسٹنٹ کمشنر گو جر خان محترمہ مہرین فہیم نے سپاسنامہ پیش کیا اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس مس ثوبیہ،اے ڈی سی اوز، راؤ عا طف رضا،سارہ حیات،اے سی امبر گیلانی،احمد نواز کھو کھر، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عامر ملک،پی پی ایل کے مینجر شاہین پرویز اختر،طارق امیر اور دیگر بھی مو جود تھے طلعت گو ندل نے کہا کہ راولپنڈی ڈویثرن میں 18میں سے دو اسسٹنٹ کمشنرز کو بہترین سول سرونٹ کا اعزاز حاصل ہوا جن میں سے ایک مہرین فہیم ہیں انہوں نے کہا کہ سول کلب کی بحالی سے شہریوں کو اہم سہو لیات حاصل ہو ں گی قبل ازیں محترمہ مہرین فہیم نے کہا کہ سول کلب 1964میں معرض وجود میں آیا اور اسکی تعمیرات1984میں مکمل ہو ئیں ا ور بعد میں سول کلب نان فنکشنل ہو گیا 2016میں ضلعی حکو مت نے سول کلب کے معا ملات تحصیل سپورٹس کمیٹی کے حو الے کر دیے جسکے بعد کمیٹی نے پی پی ایل کے سی ایس آر پروگرام کے تحت اور ٹی ایس سی نے اپنے وسائل سے اس کلب کومحض چار ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا ڈائریکٹر سپورٹس مس ثو بیہ نے کہا کہ نئے کلب میں اعلی درجے کا اب ڈور بیڈ منٹن کورٹ بنا یا گیا ہے اب شہر کے بچوں کو بہترین موقع حاصل ہو ں گے انہوں نے کہا کہ مہرین فہیم کے حکو مت پنجاب نے بہترین سول سرونٹ کا اعزاز دیکر ہما رے دل جیت لیے ہیں قبل ازیں طلعت گو ندل نے سول کلب کے ہال،دفاتر اور کورٹس کا معائنہ کیا اور کام کے معیار کو سراہا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: