گرما گرم خبریں

گوجرخان شہر میں کیمیکل ملا ملا وٹ شدہ دودھ فروخت جاری
عمران خان ایماندار اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھنے والے لیڈر ہیں ،راجہ طارق کیانی
لیبیا میں کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے غلام فرید وارثی کی رہائش گاہ پر ڈپٹی کمشنر،سی پی او رجاوید اخلاص کی آمد
عالمی امن داؤ پر لگتا جا رہا ہے ،دنیا پاک بھارت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی ،شیخ محمد ساجد
مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی میں ہزاروں کشمیریوں کا لہو شامل ہے ،حاجی راجہ محمد جواد
قوم نے میاں نواز شریف کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے،راجہ شوکت عزیز بھٹی
گوجرخان ریلوے روڈ پر تجاوزات کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا

سید شیر حسین شاہ باقری کی رسم چہلم 

گو جر خان(نمائندہ راول نیوز) پیپلز پارٹی کے بانی رکن و ممتاز رہنماء سید نور حسین شاہ مرحوم کے بھائی سید شیر حسین شاہ باقری کی رسم چہلم آج ان کے آبائی گاؤں دیرہ سیداں میں منائی گئی ، جس میں تحصیل گوجرخان کے ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، یاد رہے کہ شیر حسین شاہ کا انتقال گزشتہ دنوں ہوگیا تھا ، مرحوم یوکے پی وائی او کے سابق جنرل سیکریٹری سید شجر عباس باقری کے والد ، موٹروے پولیس کے انسپکٹر سید شبیر حسین شاہ، ممتاز قانون دان سید شبر عباس باقری کے والد تھے ، مرحوم نے ساری زندگی اپنے برادر اکبر سید نو ر حسین شاہ کی تقلید کی ، اور غرباء مساکین، کی حقوق کی جنگ لڑتے رہے ، آج ان کے چہلم سے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے خطاب کیا قابل ذکر خطاب سید منتظر ، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ جاوید اشرف، عبدالرحمن مرزا نے خطاب کرتے ہوئے شیر حسین شاہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ میں اپنے قائد سید نور حسین شاہ کی جلائی ہوئی مشعل تحصیل گوجرخان کی عوام کے لئے انہوں نے جدوجہد کی اسے زندہ رکھوں گا او ر گوجرخان کو ضلع بنانے میں کوئی دقیقہ فروغداشت نہیں چھوڑوں گا ، وہاں ہزاروں افراد کی موجودگی میں عبدالرحمن مرزا نے قرارداد پیش کی کہ گوجرخان کو ضلع بناؤ جس پر سب افراد نے ہاتھ بلند کرکے عبدالرحمن مرزا کی تائید کی ، بعدازاں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی اور ممتاز قانون دان محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ نے کھڑے ہو کر صلوۃ سلام پڑھایا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: