گرما گرم خبریں

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

سینٹ الیکشن میں کامیابی آصف علی زرداری کی بہترین سیاسی حکمت عملی کا نتیجہ ہے،راجہ احسان الحق


گو جر خان(نامہ نگار)پیپلز پارٹی تحصیل گوجر خان کے صدر الحاج فرخ اقبال جنرل سیکرٹری راجہ محسن صغیر بھٹی ایڈووکیٹ اور راجہ احسان الحق نے اپنے مشترکہ بیان میں سینٹ کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عطیم ، باوقار اور تاریخی فتح کو مرد حر آصف علی زرداری کی بہترین سیاسی حکمت عملی قرار دیا اس الیکشن نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ سابق صدر پاکستانی سیاست کے افق پر ایسا چمکتا ستارہ ہیں جن کے دامن میں ان کی فہم و فراست کی وجہ سے جیت ہی جیت ہے۔ انہوں نے کہا یہی وجہ ہے سابق صدر آصف علی زرداری کا چاہے کوئی کتنا ہی سیاسی مخالف کیوں نہ ہو وہ ان کی سیاسی سوجھ بوجھ ، جرات مندانہ اور فاتح قسم کے سیاسی فیصلوں سے ہر گز انکاری نہیں ہو سکتا بلکہ موجودہ سیاسی حالات و واقعات کے تناظر میں بہت سارے مخالفین بھی ان کی فہم و فراست کا برملا اقرار کر چکے ہیں۔ راجہ احسان الحق نے کہا حمید نظامی (مرحوم) نے ان کی صلاحیتوں کو بھانپتے ہوئے ہی مرد حر کا لقب دیا تھا جس کو آصف علی زرداری نے ہر مشکل گھڑی میں ثابت کیا۔ انہوں نے اعلیٰ قیادت کو نیک خواہشات کا پیغام دینے کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنماء مصطفی نواز کھوکھر کو بھی سینیٹر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: