گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

شرقی گوجرخان میں ہونے والے ڈکیتیوں سے عوام عدم تحفظ کا شکارہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ


قاضیاں (نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے ر ہنما واُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 08چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہا کہ شرقی گوجرخان میں ہونے والے ڈکیتیوں سے عوام عدم تحفظ کا شکار تھے اور ڈکیتیوں کی لامتناہی سلسلے کی وجہ سے خوف وہراس کی فضاء قائم تھی جس کے خلا ف پولیس چوکی قاضیاں نے بھرپور کاروائی کی اور پورا گینگ گرفتارکر لیا لیکن افسوس آج ایک ہفتہ گزرجانے کے بعد اس ڈکیت گینگ کی ایف آر درج ہوئی نہ اُن کے نام منظر عام پر آئے اور اگر اس اہم ڈکیت گینگ کے خلاف اب بھی کوئی کاروائی نہ ہوئی تو پھر ان ڈکیتوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ایک بار پھر ڈکیتیوں اور چوریوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا اور عوام عدم تحفظ کا شکار ہوجائیں گئے جس کی تمام تر ذمہ داری مقامی مسلم لیگی ارکان اسمبلی پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے پانچ سالوں سے عوام کو بے یارو مدد گار چھوڑ ہوا ہے اور اب اگر یہ ڈکیت گینگ پکڑا گیا ہے تو اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے بھی گریز کیا جارہا ہے ان خیالات کااظہار اُنہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ فوری طور پر ڈکیت گینگ کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ان کے نام منظر عام پر لائے جائیں اور پس پردہ سیاسی شخصیات کو بھی بے نقاب کیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: