گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

شیخ رشید کے حق میں فیصلے سے جمہو ریت مضبوط ہو گی،راجہ طارق کیانی

گو جر خان ( نامہ نگار)پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر اور پی ٹی آئی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA60نے سپریم کو رٹ کی طرف سے شیخ رشید احمد کے حق میں فیصلہ پر خو شی اور مسرت کا اظہار کیا ہے اور اس حلقہ سے شیخ رشید کے حق میں دستبر داری کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ میں اپنے کا غذات نا مزدگی واپس لینے کا اعلان کیا ہے ۔ گو جر خان میں مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ شیخ رشید کے حق میں فیصلے سے جمہو ریت مضبوط ہو گی اور اسکے ثمرات عام آ دمی تک پہنچیں گے کیو نکہ شیخ رشید غریب عوام کا نمائندہ اور آ واز ہے انہوں نے کہا کہ بعض لوگ شیخ رشید کے کیس کا تقابل نواز شریف کے کیس سے کر رہے ہیں جو کہ سرا سر غلط ہے نواز شریف نے قوم کی دولت لوٹی ہے اور بیرون ملک جائیدادیں بنائی ہیں اسکے مقابلہ میں شیخ رشید لال حویلی اور را جہ با زار میں رہنے والا عام آ دمی کا حقیقی نمائندہ ہے طارق کیانی نے کہا کہ میں شیخ رشید کے حق میں دستبر داری کے بعد انکے حق میں بھر پور مہم چلاؤں اس حلقہ سے شیخ رشید کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے یہ حلقہ نواز شریف کے دیوانوں کا گڑھ ہے انہوں نے شیخ رشید کو مبارکباد دیتے ہو ئے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلا یا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: