گرما گرم خبریں

عمران خان ایماندار اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھنے والے لیڈر ہیں ،راجہ طارق کیانی
گوجرخان ریلوے روڈ پر تجاوزات کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا
لیبیا میں کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے غلام فرید وارثی کی رہائش گاہ پر ڈپٹی کمشنر،سی پی او رجاوید اخلاص کی آمد
گوجرخان شہر میں کیمیکل ملا ملا وٹ شدہ دودھ فروخت جاری
قوم نے میاں نواز شریف کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے،راجہ شوکت عزیز بھٹی
مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی میں ہزاروں کشمیریوں کا لہو شامل ہے ،حاجی راجہ محمد جواد
عالمی امن داؤ پر لگتا جا رہا ہے ،دنیا پاک بھارت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی ،شیخ محمد ساجد

ضلع زکوۃ آفیسر چکوال کے نامناسب رویہ اور گالم گلوچ سے عملہ عاجز آگیا


ڈھڈیال (نامہ نگار)ضلع زکوۃ آفیسر چکوال کے نامناسب رویہ اور گالم گلوچ سے عملہ عاجز آگیا۔ زکوۃ آفس میں بطور فیلڈ کلرک فرہاد علی ولد عاشق حسین محلہ غازی آباد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی ایک تحریری درخواست میں کہا کہ ضلعی زکوۃ آفیسر جمشید امتیاز کا عملہ کے ساتھ رویہ غیر مناسب اور بے ہودہ ہے ۔ بلاجواز گالم گلوچ کرنا کا روز کا وطیرہ ہے۔ چند روز قبل مذکورہ افسر نے میر ے فون نمبر پر کال کرکے میرے ساتھ سخت بدتمیزی کی اور گالیاں دیں۔ جمشید امتیاز کے رویہ سے سخت ذہنی اذیت سے دوچار ہوں۔ علاوہ ازیں دفتر کے دیگر عملہ میں ان کے رویہ پر سخت تشویش ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف صورت حال کا فوری نوٹس لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: