گرما گرم خبریں

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹرین کو توڑنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں


ڈھڈیال(نامہ نگار)ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹرین کو توڑنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق بااثر طاقتوں کی جانب سے چکوال کے تمام پارلیمنٹرین پر مسلم لیگ ن سے علیحدگی کیلئے دباؤ ڈالا گیا لیکن مسلم لیگی پارلیمنٹرین نے کسی بھی قسم کا دباؤ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ساتھ اپنی وفاداری کا اعادہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق سردار ممتاز خان ٹمن کے ڈیرہ پر ایک حاضر سروس آفیسر آئے ، میجر(ر) طاہر اقبال سے مختلف ذرائع سے رابطہ کیا گیا جبکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملک سلیم اقبال، سردار ذوالفقاردلہہ، ملک تنویر اسلیم سیتھی اور مہوش سلطانہ راجہ پر بھی مسلم لیگ ن سے علیحدگی کیلئے مختلف حربے استعمال کیے گئے جو ناکام ہوئے۔ضلع چکوال کے پارلیمنٹرین اور پارٹی کی دیگر شخصیات نے تمام تر دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے مسلم لیگ ن سے وفاداری ، میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف پراپنے بھر پور اعتماد کااظہارکیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: