گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

ضلع چکوال میں موجودہ سیٹ اپ کو ہی برقرار رکھا جائے گا


ڈھڈیال( ریاض بٹ)مسلم لیگ ن کے رہبر میاں نوازشریف کی زیر صدارت گزشتہ روز سینیٹر عباس آفریدی کے اسلام آباد میں فارم ہاؤس پر راولپنڈی ڈویژن کے پارلیمنٹرین اور ٹکٹ ہولڈرز کے منعقدہ اجلاس میں ضلع چکوال سے مسلم لیگی رہنما سردار غلام عباس اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ملک سلیم اقبال کو شرکت کا دعوت نامہ نہ دئیے جانے پر سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔مذکورہ اجلاس میں میاں نوازشریف نے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی پارٹی سے غیر متزلزل وابستگی اور ثابت قدمی کو سراہا اور کہا کہ وہ ان کے دست وبازو اور انہی کی طاقت اور تعاون سے پارٹی کو درپیش چیلنجز اور حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے ان ساتھیوں پر فخر ہے جو اس وقت تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود پارٹی کے ساتھ اپنی وفاداری نبھارہے ہیں۔ میاں نوازشریف نے کھلے الفاظ میں پارلیمنٹرین سے کہا کہ وہ گھر گھر مسلم لیگ ن کا پیغام ووٹ کو عزت دو پہنچائیں اور مسلم لیگ ن کے بیانیہ کو اپنا نعرہ بنائیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ اجلاس میں شرکت کرنے والے پارلیمنٹرین اور دیگر شخصیات کو آئندہ انتخابات میں اپنی بھرپور تیاری کے ساتھ اترنے کیلئے غیر اعلانیہ گرین سگنل دے دیا گیا ہے ۔ راولپنڈی سے حنیف عباسی ، گوجر خان سے چوہدری ریاض اور اٹک سے ملک آصف ایڈووکیٹ کی اجلاس میں شرکت اسی جانب ایک اشارہ ہے۔ادھر ضلع چکوال کے باخبر مسلم لیگی حلقوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ میاں نوازشریف کے حالیہ اجلاس کے بعد چکوال کے موجودہ اراکین قومی وصوبائی کو الیکشن کی تیاریوں کا واضح سگنل دے دیا گیا ہے اور کسی حلقے میں نئے امیدوار لانے کا امکان یکسر ختم ہوکر رہ گیا ہے ۔ میاں نوازشریف کا اپنے اراکین اسمبلی پر اعتماد کا اظہار اس جانب واضح اشارہ ہے کہ ضلع چکوال میں موجودہ سیٹ اپ کو ہی برقرار رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: