گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

ضلع چکوال میں ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی بدترین اندرونی انتشار کا شکار ہوگئی


ڈھڈیال( نامہ نگار) ضلع چکوال میں ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی بدترین اندرونی انتشار کا شکار ہوگئی۔ پی ٹی آئی کے حلقوں کا خیال تھا کہ سردار غلام عباس کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد پی ٹی آئی مزید مضبوط بن کر ابھرے گی لیکن جہاں ان کی شمولیت سے پارٹی کو فائدہ ہوا وہاں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر پارٹی شدید دھڑے بندی اور اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی کو ضلع کے ہر حلقہ میں ٹکٹ سے محروم امیدواروں کو مزاحمت کا سامنا ہے اور موجودہ صورت حال میں پارٹی میں کوئی مثبت ایڈجسٹمنٹ کی کوئی صورت بھی نظر نہیں آرہی ۔ تلہ گنگ میں سردار منصور حیات ٹمن، کرنل(ر) سلطان سرخرو اعوان،ملک اختر شہباز، پیر نثار قاسم جوجی ، پی پی21میں علی ناصر بھٹی اور پی پی22میں راجہ منور احمد ، راجہ طارق افضل کالس اور پیر وقار کرولی متاثرین میں شامل ہیں ۔ میجرجنرل(ر) حافظ مسرور احمد سے پی پی 22کا ٹکٹ واپس لیاگیا ہے ابھی تک واضح نہیں کہ یہ ٹکٹ پیر وقار کرولی یا راجہ طارق افضل کالس میں سے کس کو دیا جائے گا۔ ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی میں سخت ٹوٹ پھوٹ ہوئی ہے جس کے اثرات چند دنوں کے بعد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: