گرما گرم خبریں

عمران خان ایماندار اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھنے والے لیڈر ہیں ،راجہ طارق کیانی
گوجرخان ریلوے روڈ پر تجاوزات کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا
گوجرخان شہر میں کیمیکل ملا ملا وٹ شدہ دودھ فروخت جاری
مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی میں ہزاروں کشمیریوں کا لہو شامل ہے ،حاجی راجہ محمد جواد
قوم نے میاں نواز شریف کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے،راجہ شوکت عزیز بھٹی
عالمی امن داؤ پر لگتا جا رہا ہے ،دنیا پاک بھارت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی ،شیخ محمد ساجد
لیبیا میں کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے غلام فرید وارثی کی رہائش گاہ پر ڈپٹی کمشنر،سی پی او رجاوید اخلاص کی آمد

طالب علم کا منفرد اعزاز،8ہزار بچوں میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

دولتالہ(نامہ نگار)طالب علم کا منفرد اعزاز،8ہزار بچوں میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ،طلباء،اساتذہ،اور عوامی حلقوں کی طرف سے داد تحسین ،تفصیلات کے مطابق مانچسٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانس سٹیڈیز دولتالہ کے ہونہار طالب علم نواحی گاؤں میانہ موہڑہ کے رہائشی ماسٹر ظفر کے فرزند محمد خضر نے گزشتہ دنوں پاکستان ایئرفورس کیلئے ایروناٹک کیلئے ایک امتحان میں شرکت کی جس میں آٹھ ہزار سے زائد نوجوانوں نے ملک بھر سے شرکت کی ،اس امتحان میں کل 150نوجوانوں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے جن میں محمد خضر تیسری پوزیشن پر براجمان تھے ،ان کی اس شاندار کامیابی پر ساتھی طلباء ،اساتذہ اور عوامی حلقوں کی جانب سے داد تحسین پیش کی گئی ہے جبکہ مانچسٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانس سٹیڈیز دولتالہ کے سربراہ راجہ خالد پرویز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: