گرما گرم خبریں

ٹریکٹر ٹرالی پل سے نیچے گر نے پر ایک نو جوان جا ں بحق ہو گیا
گوجرخان چوک میں مال روڈ لاہور کے جلسہ میں شرکت کیلئے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا
الیکشن سر پر ہیں احتجاجی سیاست کا کوئی جواز نہیں،چو ہدری محمد ریا ض
سانحہ قصوربربریت و سفاکیت کا بدترین واقعہ ہے،شیخ طاہر اشفاق
پاکستان تحریک انصاف عوام کے شعور کو بند کر رہی ہے،راجہ الطاف حسین
ڈاکٹر را جہ سہیل کو تحصیل ہیڈ کوا رٹر ہسپتال کا میڈیکل سپر نٹنڈنٹ تعینات کیا گیا
سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشتگردی ہوئی ہے،خرم پرویز راجہ

طویل عرصے کے بعد چوآ خالصہ میں تعمیر وترقی کے کام شروع ہوئے ہیں

Thanks-A-in-English
کلر سیداں(پر و یز و کی سے)وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے مہیا کی گئی 35لاکھ کی گرانٹ سے چوآ خالصہ میں سات گلیوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ۔چئیر مین یو سی چوآ خالصہ سید راحت علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک طویل عرصے کے بعد چوآ خالصہ میں تعمیر وترقی کے کام شروع ہوئے ہیں جس کا سہرا شاہد خاقان عباسی کے سر جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یو سی چوآ خالصہ میں شاہد خاقان عباسی کے تعاون سے گلیات کی تعمیر مکمل کر لی گئی شاہد خاقان عباسی نے یو سی چوآ خالصہ میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے بیس کروڑ اور کلر سیداں سے سر صوبہ شاہ براستہ چوآ خالصہ دو رویہ شاہراہ کی تعمیر کے لیے ایک ارب کی رقم رکھی ہے ۔عید کے فوری بعد چوآ خالصہ میں سوئی گیس کا کام شروع کیا جا رہا ہے جس سے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ یو سی چوآ خالصہ کے لوگ بھاری گرانٹ کی فراہمی پر شاہد خاقان عباسی اور حافظ عثمان عباسی کے بڑے مشکور ہیں جن کی بدولت ماضی کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چوآ خالصہ سے دھمالی اور سداکمال سڑکوں کی تعمیر بھی جلد شروع ہو گی ڈھوک بابا گوہر پانچ کلومیٹر سڑ ک کے لیے بھی شاہد عباسی نے رقم مختص کر دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آنے والا دور لوگوں کی خوشحالی کا دور ہو گا ماضی کی محرومیوں کا ازالہ کر دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: