گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

عمران کان کو وزیر اعظم بننے سے کو ئی نہیں رو ک سکتا،چوہدری جاویدکوثر ایڈووکیٹ


گو جر خان(نامہ نگار)حلقہ پی پی 8سے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری جاویدکوثر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گو جر خان میں بڑی تعداد میں لو گو ں کی طرف سے عمران خان پر اظہار اعتماد اور شمولیت اس بات کا مظہر ہے کہ اب عمران کان کو وزیر اعظم بننے سے کو ئی نہیں رو ک سکتا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جھنڈا وارڈ نمبر27میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ ، حاجی جان محمد اور چوہدری عبدالمجیدکی زیر سرپرستی حاجی عبدالمجید کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی اس موقع پر، چوہدری دانیال، ثاقب علی بیگ، عبدالغفور کیانی، چوہدری فیاض، پرویز اعوان اور شہزادہ خان نے خطاب کیا ۔ جا وید کو ثر نے جھنڈا کے 70سے زائد افراد کی راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور ان کے فیصلے کو سراہا جنہوں نے حق وسچ کا ساتھ دینے کیلئے عمران خان کے قافلے کا حصہ بنے را جہ تنویر اختر نے کہا کہ اب ملک سے کر پشن کا خا تمہ ہو کے رہے گا اور ملک تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو گا ثاقب بیگ نے کہا کہ تحصیل گوجرخان سے تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے اس موقع پر راجہ ضیاء الحق، ملک محمود جاوید، چوہدری عبدالقیوم ودیگر بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: