گرما گرم خبریں

پریس کلب سکھو کے الیکشن ، راجہ پرویزاختر صدر منتخب ہوگے
گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
سردار گروپ کو بدستور اپنے حامیوں کی اندورنی بغاوت کا سامناہے
پریس کلب سکھو کو کامیابی صحافتی سال مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، راجہ ہارون کیانی
ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہوگئی، میجر(ر) طاہر اقبال
عمران خان ملک کے عوامی کی جنگ لڑ رہے ہیں،را جہ طا رق کیانی

عوامی شکایات پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ راولپنڈی کا رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ کا دورہ 


دولتالہ(نامہ نگار) عوامی شکایات پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر سہیل احمد رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ کا دورہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے سی ای او کے دورے کو خفیہ رکھا گیا اور سب اچھاکی گردان الاپنے کے لیے ٹاؤٹ مافیا کو سی ای او کی آمد بارے مطلع کیا گیا ہسپتال میں لوگوں کو درپیش مسائل کی پردہ پوشی کے لیے ایس ایم او ڈاکٹر امان اللہ اور ان کے ہمنوا نے من پسند افراد کو سکرپٹ جاری کیا کہ سی ای او کے سامنے یہ تاثر دیا جائے کہ ہسپتال سے متعلقہ تمام شکایات اور مریضوں کو درپیش مشکلات کا کوئی تصور نہیں ہسپتال میں دودھ کی نہریں بہ رہی ہیں ہسپتال میں چند ماہ قبل ہونیوالی درختوں کی غیر قانونی کٹائی ،ہسپتال میں غیر متعلقہ افراد کی رہائش ،مریضوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ ،ڈلیوری کیس کو پیچیدہ بنا کر دورسرے ہسپتالوں میں ریفر کرنے ،سمیت درجنوں معاملات سے سی ای او راولپنڈی سے اوجھل رکھنے کے لیے ٹاؤٹ مافیا کی خدمات حاصل کرنے کے باوجود سی ای او راولپنڈی سے ڈاکٹرز اور ہسپتال عملہ کو ہدایات جاری کیں کہ ہسپتال سے متعلقہ عوامی شکایات کو فوری حل کیا جائے آپس کی چپقلش اور اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مریضوں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ہسپتال کے متعلقہ تحریری شکایات پر 3رکنی کمیٹی بنائی جائے گی جو حقائق پر مبنی رپورٹ مرتب کرئے گی ڈاکٹر سہیل احمد نے کہا کہ اس رپورٹ کی روشنی میں جو بھی قصور وار پایا گیا اس کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی سی ای او کی آمد پر شہریوں کو لا علم رکھنے پر شہریوں نے ہسپتال عملے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال عملہ نے اپنی کارستانیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے یہ روش اختیار کی ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ علاقہ کی نمائندہ شخصیات کا وفد جلد سی او راولپنڈی سے ان کے آفس میں ملاقات کر کے تمام حالات واقعات ان کے نوٹس میں لائے گا ٹاؤٹ مافیا نے ہمارے اداروں کا بیڑق غرق کر دیا ہے کسی بھی ادارے کا اعلیٰ افسر جب بھی دولتالہ کا دورہ کرتا ہے تو یہی ٹاؤٹ مافیا سب اچھا کی رپورٹ جاری کرنے پہنچ جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اداروں کے مسائل حل نہیں ہوتے اور عوام کی مشکلات میں کمی واقع نہیں ہوتی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: