گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

عوام راجہ پرویز اشرف کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کریں گے، جاوید مغل

مندرہ ( نامہ نگار ) پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل گو جر خان کے نائب صدر جاوید مغل نے کہا ہے کہ تحصیل گو جر خان کی غیور عوام سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کو انشاء اللہ 25جولائی کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کریں گے راجہ پرویز اشرف نے تحصیل گو جر خان میں بلا تفریق ترقیاتی کام کیے جن میں سوئی گیس ،بجلی ،سڑکیں پاسپورٹ آفس ،نادرہ آفس ،ریلوے انڈر پاس و دیگر شامل ہیں اور حلقہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کیے جسکی بدولت آج انکے سیاسی مخالفین حواس باختہ ہیں اور شکست انکی مقدر بن چکی ہے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کی جیت ضروری ہے حلقہ عوام آج ترقیاتی کاموں کو ترس رہے ہیں مسلم لیگ ن کے سابقہ ادوار میں عوام کا استحصال کیا گیا اور انہیں بے یار ومددگار چھوڑا گیا مگر ہم اپنی حلقہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور انشاء اللہ تحصیل گو جر خان کو ایک مرتبہ پھر منہ لاڑکانہ ثابت کریں گے اب انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جیت یقینی ہے اور 25جولائی کا سورج راجہ پرویز اشرف کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا اور تحصیل بھر میں ایک بار پھر ترقیاتی کاموں کا دور دورہ ہو گا اور ہر طرف خوشحالی ہو گی او ر ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: