گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

عوام میاں نواز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں، احسن محمود مرزا 


دولتالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے دور اقتدار میں لا تعداد اہم مسائل کا خاتمہ عمل میں لا چکی ہے ،دہشت گردی کا خاتمہ،بجلی کی پیداوار میں اضافہ سمیت ملکی معیشت کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے پاک چین اقتصادی راہداری جیسا منصوبہ مسلم لیگ ن کا ہی کارنامہ ہے ،یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے عوام مسلم لیگ ن اور اپنے ہر دلعزیز قائد میاں نواز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کو ہی اپنا انتخاب بنائیں گے ،یہ باتیں مسلم لیگ ن کے رہنما ایم پی اے کے ترجمان احسن محمود مرزا نے اپنے ایک بیان میں کیں،انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجرخان میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص ،ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کے توسط سے خطیر لاگت کے ترقیاتی منصوبہ جات عوامی مسائل میں کافی حد تک کمی لا رہے ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت تحصیل گوجرخان کی ہر یونین کونسل میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر وترقی کے کام کئے جا رہے ہیں جو مسلم لیگ ن کی عوام دوست کا قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: