گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

عوام نے دھرنا سیاست کو مسترد کر دیا، راجہ جاوید اخلاص، راجہ شوکت عزیز بھٹی


جاتلی(نامہ نگار) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ عوام نے دھرنا سیاست کو مسترد کر دیا ملک انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتاحکومت عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لیے انقلابی پالیسیاں ترتیب دے رہی ہے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی خدمات کی ترجیح دی، بنیادی ضروریات کی فراہمی اولین فرض ہے مسلم لیگ(ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملکی استحکام ،بقا اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے توانائی بحران کے خاتمے کے لیے موجودہ حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے،اربوں روپے کے پروجیکٹس کا کام گوجرخان میں ہوا ان خیالات کا اظہار انھوں نے پنجگراں کلاں میں گیس فراہمی کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیاان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ2018میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے عوام کو ہمیشہ کے لیے نجات مل جائے گی تقریب سے راجہ شوکت عزیز بھٹی راجہ محمد حمید ایڈوکیٹ نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے3سالوں میں وفاقی اور صوبائی سطح پر عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور سرکاری اداروں میں بہتری لانے کے لیے ہر ممکن وسائل استعمال کیے گئے انشاء اللہ2018کا الیکشن بھی ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی سمیٹے گی مسلم لیگ ن عوام میں مزید مقبولیت حاصل کر رہی ہے ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کا سیاسی باب بند ہو چکا ہے سابق ناظم پنگراں چوہدری جاوید اختر نے کہا کہ آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہی ہو گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: