گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

عوام کی خدمت میری سیاست کا مرکز ومحورہے،چوہدری خورشید بیگ


ڈھڈیال(نامہ نگار)عوام کی خدمت میری سیاست کا مرکز ومحورہے ، میں سیاست کو عباد ت کے طور پر کررہا ہوں ۔ان خیالات کااظہار ضلعی وائس چیئرمین چوہدری خورشید بیگ نے ڈھڈیال پریس کلب سے گفتگو کے دوران کیا۔ چوہدری خورشیدبیگ کا کہنا تھا کہ اپنے سیاسی قائدین خصوصاً سردار غلام عباس اور ایم پی اے چوہدری حیدر سلطان کے توسط سے سڑکوں ، تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ترقی کا سفر پورے ضلع چکوال میں جاری ہے خصوصاً یوسی ڈھڈیال میں کروڑوں روپے کی لاگت سے گلیوں ، نالیوں اور سٹرکوں کی تعمیر جاری ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت کو ہرصورت یقینی بنایا گیا ہے کیونکہ عوام کا پیسہ ہمارے پاس امانت ہے اور اس کو عوامی فلاح پر ہی خرچ کیا جارہا ہے ۔ بلدیاتی انتخابات میں یوسی ڈھڈیال کی عوام نے مجھ سمیت میرے پینل پر جس اعتماد کااظہار کیا ہے اس پر میں ان کا مقروض ہوں۔ان شاء اللہ میں ان کے اعتماد کا ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا اور ان کی تمام توقعات پر پورااترنے کی کوشش کروں گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: