گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

عوام کی دیانتداری کے ساتھ عوام کی خدمت کی ہے،چو ہدری محمد عظیم


گو جر خان ( نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چو ہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ بطور تحصیل ناظم تحصیل بھر کے عوام کی دیانتداری کے ساتھ عوام کی خدمت کی ہے اور مجھ پر مخالفین بھی کرپشن کا ایک بھی الزام نہیں لگا سکے تھے میری حریف پی پی پی کے امیدوار اور سابق وزیر اعظم کے نیب میں بے شمار کیس چل رہے ہیں۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پروج شریف میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر میزبان پیر صاحب ظفر محمود، چوہدری نصیر مغل، چوہدری یاسر سلطان، چوہدری سلطان،مرزا کامران عادل بھی مو جود تھے ۔ چو ہدری عظم نے کہا کہ تحصیل گوجرخان کے عوام اپنی محرومیوں اور اپنے مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے عملی طور پر پاکستان تحریک انصاف کی مدد کریں اور ہماری انتخابی مہم خود چلا ئیں۔انہوں نے کہا کہ ہما رے پاس اتنا رو پیہ پیسہ نہیں ہے جتنا ہما رے مخالفین کے پاس ہے مگر ہمارے پاس اخلاص اور عوام کی سچی محبت کا جذبہ مو جو دہے۔ گو جر خان کے عوام اس وقت جا رحانہ موڈ میں ہیں جو25جولائی کو اہل قیادت کا چناؤ کر کے ثابت کریں گے کہ گوجرخان کا حقیقی نمائندہ کون ہے۔اس موقع پر بڑی تعداد میں لو گو ں نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: