گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

عوام کے پُر زور اصرارپر عملی سیاست میں حصہ لینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، احتشام ملک


مندرہ (ساجد نقوی)ممتا ز نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت و امیدوار حلقہ پی پی 11راولپنڈی احتشام ملک نے کہا ہے کہ “ظلم کے نظام کو ظالم حکمران کو میں نہیں مانتا”اس نعرے کے تحت اور حلقہ عوام کے پُر زور اصرارپر عملی سیاست میں حصہ لینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے زاتی مفادات سے ہٹ کر مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے کینٹ کے حلقہ عوام کو درپیش پانی ، تھانہ کلچر اور تعلیم و صحت جیسے مسائل کاخاتمہ اولین ترجیح ہے اسوقت پانی بحران سے نمٹنے کے لیے متنازعہ کالا باغ ڈیم کے علاوہ بہت سے راستے موجود ہیں اگر اتھارٹی حکومتی سطح پر عملی اقدامات اٹھائے تو پانی کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے سابق ممبران اسمبلی نے کینٹ بورڈ کی عوام کوسوائے محرمیوں کے کچھ نہیں دیا آج حلقہ عوام بنیادی مسائل کی دلدل میں پھنسے ہوئے ترقیاتی کاموں کو ترس رہے ہیں اگر حلقہ پی پی 11 کی عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو مسائل کے حل کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔احتشام ملک نے کہا کہ بطور سوشل ورکر اور این جی اوز کے تحت حلقہ عوام کی خدمت کی متعددبار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا اور آئندہ بھی انسانیت کی خدمت کا یہ سلسلہ بہتر طریقے سے جاری رکھوں گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے راول پریس کلب مندرہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے حامیوں کی بڑی تعداد موجودتھی جو کہ احتشام ملک کی الیکشن میں کامیابی کے لیے پر عزم تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: