گرما گرم خبریں

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،بدنام زمانہ منشیات فروش آصف عرف آصو بٹ ساتھیوں سمیت گرفتار
سو کے وی کا ٹرانسفارمر نہیں لگ رہا ،واپڈا چیئرمین ،ایس ڈی او اور ایکسین کے خلاف عدالت میں دعویٰ دائر
گوجرخان : الیکشن کمیشن میں زیرسماعت جعلی ڈگری کیس میں لیگی ایم پی اے حلقہ پی پی فور راجہ شوکت عزیز بھٹی نااہل
گو جر خان میں اندھیر نگری چوپٹ راج، سٹریٹ لائٹس خراب، پانی کی شدید کمی، تجاوزات کی بھرمار ، گندگی کے ڈھیر، بلدیہ تنخواہیں لینے کیلئے بنی ہے ؟؟
گلیانہ موڑ گوجرخان موٹرسائیکل ورکشاپ میں آتشزدگی،سامان جل کر خاکستر ہوگیا
حکومتی دعوے دھرے کے دھرے، سحرو افطار میں لوڈشیڈنگ ،عوام بلبلا اُٹھے ، حکومت کو بددعائیں
واپڈا اِن ایکشن، عدم ادائیگی بل کی بناء پر پاسپورٹ آفس گوجرخان کابجلی کنکشن کاٹ دیا گیا، عوام ذلیل و خوار

غربی گوجرخان کا واحد دیہی مرکز صحت دولتالہ بدترین حالات کا شکار

daultala hospital
دولتالہ(نامہ نگار)غربی گوجرخان کا واحد دیہی مرکز صحت دولتالہ بدترین حالات کا شکارایمرجنسی کی عدم دستیابی سمیت دیگر سہولیات کی کمی کے باعث مرکز صحت کی افادیت ختم ہو کر رہ گئی،روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں آنے والے لوگ مایوسی کا شکارمطالبہ ،تفصیلات کے مطابق غربی گوجرخان کے سینکڑوں قصبات ودیہات کے لاکھوں مکینوں کے لئے قائم واحد دیہی مرکز صحت دولتالہ عدم توجہ کے باعث بدترین حالات کا شکار ہو کر رہ گیا کیساتھ سہولیات کی عدم دستیابی بھی مرکز صحت کی افادیت کو ختم کر رہی ہیں ،ایمرجنسی کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے شدید نوعیت کے مریض اور زخمی شدید مشکلات اور تکالیف کا سامنا کرتے ہیں ،زیادہ تر شدید زخمی راولپنڈی جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ جاتے ہیں جبکہ دیگر سہولیات اور ادویات کا فقدان بھی عوامی حلقوں کو مایوسی سے دوچار کرتا ہے ،علاقہ بھر کے عوامی سماجی حلقوں نے،اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان، ڈی سی او راولپنڈی ،ای ڈی او ہیلتھ راولپنڈی اور عوامی نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ دیہی مرکز صحت دولتالہ کی حالت زار کو دور کر کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: