گرما گرم خبریں

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

غربی گوجرخان کی اہم سیاسی شخصیات کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان


دولتالہ(نامہ نگار ) پیپلز پارٹی کو بڑھا دھچکا چیئرمین یونین کونسل جاتلی چوہدری ابرار رشید ، چیئرمین یونین کونسل نڑالی شیخ طاہر اشفاق ،سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی شیخ عبدالرزاق ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری سجاد احمد،سابق چیئرمین ماچھیہ راجہ قیوم اورسابق نائب ناظم پنج گراں راجہ سعید اقبال نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا غربی گوجرخان میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی پوزیشن مستحکم تفصیلات کے مطابق غربی گوجرخان کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات کا اجلاس گزشتہ روز راماں میں چوہدری سجاد احمد کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں چوہدری محمد عظیم اور چوہدری ساجد محمود کی مکمل حمایت اور بھر پور ساتھ دیا جائے گا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ ماضی میں بر سر اقتدار رہنے والی سیاسی جماعتوں نے ملک و قوم کے لیے خاطر خواہ اقدمات نہیں اٹھائے یہی وجہ ہے کہ آزادی کے70سال گزرنے کے باوجود آج تک ہم بحیثت قوم اپنا آپ دنیا میں نہیں منوا سکے بیرونی ممالک سے قرضے لیکر سڑکیں اور پل بنانے والوں نے قوم کو گروی رکھ دیا ہے آج وطن عزیز کا بچہ بچہ قرض کی دلدل میں دھنسا ہوا ہے وطن عزیز پانی کے بحران میں ڈوب چکا ہے نئے ڈیمز کی تعمیر نہ ہونے کے باعث ملک کے طول و عرض میں عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں معیشت کا دیوالیہ نکل چکا ہے 21ویں صدی میں بھی پاکستان کے80فی صد عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات دستیاب نہیں ہیں سرکاری ادارے سیاسی مداخلت کے باعث تباہ برباد کرنے کی گھناؤنی سازش کرنے والوں سے چھٹکارا وقت کا تقاضا ہے تحریک انصاف اور عمران خان کی صورت میں عوام کو ایک ایسا قائد مہیا ہوا ہے جو پاکستانی عوام کی امیدوں کا محور و مرکز بن چکا ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جائے انہوں نے اہل گوجرخان سے مطالبہ کیا کہ زاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکی مفادات کو ترجیح دیں اور تحریک انصاف کی کامیابی میں اپنا بھر پور کرداد ادا کریں انہوں نے کہا کہ امیدوارقومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار چوہدری ساجد محمود کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں اور ان شاء اللہ جیت پی ٹی آئی کی ہو گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: