گرما گرم خبریں

کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس کی غیر ا علا نیہ لوڈ شیڈنگ
دو منشیات فروشوں کے قبضہ سے مجموعی طور پر دو کلوگرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا
محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،ایس ایچ او جاتلی
فنڈزکی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف دائر کی گئی رٹ پٹیشن کا بدھ کو بھی فیصلہ نہ سنایا جاسکا
مندرہ کا نوجوان طالب علم ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا
سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد مختصر دورے پر متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچ گئے
زمین کے تنازع پربھائیوں نے کلہاڑیوں کے وار کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا
رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں بے قاعدگیوں کے بارے میں خبروں کی اشاعت پر ہسپتال انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی

غریب ریڑھی بانوں و ٹھیلہ والوں سے جرمانے وصول جبکہ بڑے دکاندار کاروائی سے مبراقرار

GUJAR-KHAN-AA5-300x169بیول(نامہ نگار)سپیشل پرائس مجسٹریٹ کی کاروائی ،میلاد چوک میں غریب ریڑھی بانوں و ٹھیلہ والوں سے جرمانے وصول جبکہ بڑے دکاندار کاروائی سے مبراقرار دیدیئے گئے ،جانبدارنہ کاروائی پر عوامی و سماجی حلقوں کا احتجاج ۔ سپیشل پرائس مجسٹریٹ نے عملہ کے ہمراہ بیول کا دورہ کیااور صرف میلاد چوک میں کاروائی کرتے ہوئے چند ریڑھی بانوں و غریب ٹھیلہ فروشوں پرجرمانے عائد کردیئے جبکہ مین بازار اور بڑے دکانداروں کو کاروائی سے مبرا قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کی زحمت نہ کی گئی جس پر عوامی و سماجی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت پنجاب کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا عوام کا کہناتھاکہ سپیشل مجسٹریٹ کے ساتھ موجود عملہ پسند و ناپسند کی بنیاد پر جرمانے عائد کرتاہے جبکہ مجسٹریٹ صاحب گاڑی میں ہی موجود رہتے ہیں جنہیں حقیقت حال کی درست خبر نہیں ہوتی عوام وسماجی حلقوں نے جانبدارانہ کاروائی پر نوٹس لینے اور غیرجانبدارانہ کاروائی کرنے کامطالبہ کیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: