گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کو مسلسل پریشان کرنا بند کیا جائے

دولتالہ(نامہ نگار) غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کو مسلسل پریشان کرنا بند کیا جائے اور وولٹیج کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ، یہ مطالبہ جماعت اسلامی دولتالہ کے جنرل سیکرٹری مصور حسین قریشی ،صدر جماعت اسلامی یوتھ دولتالہ شیخ وسیم اختر اور انکی ٹیم نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ بجلی کے کم زیادہ ہونے سے عوام الناس کی قیمتی چیزیں ناقابل استعمال ہورہی ہیں جس کی وجہ سے عوام شدید زہنی کوفت میں مبتلا ہے ۔ مشترکہ بیان میں دیگر عوامی مسائل کے ساتھ ساتھ اس مسئلے پر زیادہ توجہ دینے کا اعلان کیا گیا کہ اگر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فی الفور بند نہ کی گئی تو جماعت اسلامی یوتھ واپڈا آفس کا گھیراؤ کرے گی۔ بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی یوتھ اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہر جگہ مظلوم کے ساتھ کھڑی ہو گی اور ظلم کوئی بھی کرے گا چاہے وہ کوئی ڈیرہ دار ہو یا تھانیدار جماعت اسلامی یوتھ ظلم کے خلاف بھر پور طریقے سے مزاحمت کرے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: